وزیر کے عہدے پر کام کرنے کے قابل نہیں ہیں اعظم : رام نائک

غازی آباد: اتر پردیش کے گورنر رام نائک نے اعظم خان کی شدید تنقید کی ہے۔ غازی آباد پہنچے نائک نے کہا کہ اعظم خان پارلیمانی امور کے وزیر کے عہدہ پر کام کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

Mar 31, 2016 11:30 PM IST | Updated on: Mar 31, 2016 11:30 PM IST
وزیر کے عہدے پر کام کرنے کے قابل نہیں ہیں اعظم : رام نائک

غازی آباد: اتر پردیش کے گورنر رام نائک نے اعظم خان کی شدید تنقید کی ہے۔ غازی آباد پہنچے نائک نے کہا کہ اعظم خان پارلیمانی امور کے وزیر کے عہدہ پر کام کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلی اکھلیش یادو سے اعظم خان کو پارلیمانی وزیر کے عہدے سے ہٹانے کے لئے بھی کہا ۔ گورنر میرٹھ روڈ پر واقع ایچ آر آئی ٹی کالج میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کی طرف سے منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کرنے آئے تھے۔ خیال رہے کہ نائک اس سے پہلے بھی اعظم خان کی قابلیت پر سوال اٹھا چکے ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ جس طرح سے اعظم خان نے اسمبلی میں میرے خلاف تبصرہ کیا ، اس سے لگتا ہے کہ وہ پارلیمانی امور کے وزیر کے عہدہ پر کام کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ رام نائک نے کہا کہ پارلیمانی امور کے وزیر کو ایوان کے اندر ان کے وقار کا خیال رکھنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اعظم خان کے بیانات کی جو سی ڈی اسمبلی اسپیکر نے انہیں سونپی ہے، اس میں چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ گورنر نے کہا کہ اسمبلی کے اسپیکر ماتا پرساد پانڈے اور اعظم خاں ابھی باہر گئے ہوئے ہیں، ان کے آنے پر جلد ہی وزیر اعلی اکھلیش یادو سے وہ اس مسئلے پر بات کریں گے۔

قانون ساز کونسل کے ارکان کے بابت گورنر نے کہا کہ حکومت کی طرف سے بھیجی گئی ایم ایل سی کی فہرست میں داغیوں کے نام بھی شامل تھے، اس لئے اس فہرست کو واپس کر دیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی کی طرف سے ابھی تک دوسری فہرست نہیں بھیجی گئی ہے۔

Loading...

Loading...