کانگریس کی باغی ممبران اسمبلی کے خلاف کارروائی ، وجے بہوگنا کے دونوں بیٹوں کو پارٹی سےباہر نکالا

دہرادون: اتراکھنڈ سیاسی بحران پر کانگریس نے سخت رخ اختیار کرلیا ہے۔ کانگریس نے آج باغی ممبر اسمبلی وجے بہوگنا کے بیٹے سوربھ اور ساکیت کو پارٹی نے نکال دیا ہے۔ پارٹی نے سوربھ اور ساکیت کو 6 سال کے لئے نکال دیا ہے۔ اس سے پہلے کانگریس نے 9 ضلع کی کمیٹیوں کو بھی تحلیل کر دیا۔ ساتھ ہی ساتھ بلاک کی سطح پر بھی کئی کمیٹیوں کو تحلیل کیا گیا۔

Mar 21, 2016 01:48 PM IST | Updated on: Mar 21, 2016 01:50 PM IST
کانگریس کی باغی ممبران اسمبلی کے خلاف کارروائی ، وجے بہوگنا کے دونوں بیٹوں کو پارٹی سےباہر نکالا

دہرادون: اتراکھنڈ سیاسی بحران پر کانگریس نے سخت رخ اختیار کرلیا ہے۔ کانگریس نے آج باغی ممبر اسمبلی وجے بہوگنا کے بیٹے سوربھ اور ساکیت کو پارٹی نے نکال دیا ہے۔ پارٹی نے سوربھ اور ساکیت کو 6 سال کے لئے نکال دیا ہے۔ اس سے پہلے کانگریس نے 9 ضلع کی کمیٹیوں کو بھی تحلیل کر دیا۔ ساتھ ہی ساتھ بلاک کی سطح پر بھی کئی کمیٹیوں کو تحلیل کیا گیا۔

اس درمیان ہریش راوت نے راہل گاندھی سے فون پر بات چیت کی اور یقین دہانی کرائی کہ وہ ایوان میں اکثریت ثابت کر لیں گے۔ ادھر بی جے پی آج شام کانگریس کے باغی ممبران اسمبلی کے ساتھ صدر پرنب مکھرجی سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں کانگریس کے باغی ممبر اسمبلی ہرک سنگھ راوت کے حامیوں پر ہریش راوت حکومت نے کارروائی شروع کر دی ہے۔ ہریش راوت نے منڈی کمیٹیوں کے صدور کو برخاست کر دیا ہے۔ دہرادون منڈی کمیٹی کے صدر رویندر سنگھ، ہری دوار منڈی کمیٹی کے صدر سنجے چوپڑا، رشی کیش منڈی کمیٹی کے صدر راکیش اگروال،لکسر منڈی کمیٹی کے صدر بھیم سنگھ، جس پور منڈی کمیٹی کے صدر ہیرا سنگھ اور ستارگنج منڈی کمیٹی کے صدر امرجیت کو ہٹانے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے ۔

Loading...

Loading...