پیسہ اور طاقت کے دباؤ میں باغیوں نے بی جے پی کی حمایت کی : ہریش

دہرادون : اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلی ہریش راوت نے ریاستی کانگریس تنظیم میں اب کسی طرح کی بے اطمینانی سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے نو ایم ایل اے حکومت سے بغاوت کرکے پیسہ اور طاقت کے دباؤ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حمایت کی تھی۔

Apr 16, 2016 11:06 PM IST | Updated on: Apr 16, 2016 11:06 PM IST
پیسہ اور طاقت کے دباؤ میں باغیوں نے بی جے پی کی حمایت کی : ہریش

دہرادون : اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلی ہریش راوت نے ریاستی کانگریس تنظیم میں اب کسی طرح کی بے اطمینانی سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے نو ایم ایل اے حکومت سے بغاوت کرکے پیسہ اور طاقت کے دباؤ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حمایت کی تھی۔

مسٹر راوت نے سوال کیا کہ وہ ریاست کی ترقی کیلئے کام کر رہے تھے تو بی جے پی نے پارٹی تبدیل کروا کر ریاست کی ترقی میں کیوں رخنہ ڈالا۔ انہوں نے یہ بھی سوال کیا کہ ریاست میں جمہوریت کی آواز کو کچل کر صدر راج کیوں نافذ کیا گیا۔

کانگریس کی جمہوریت بچاو‘ مشعل ریلی میں شرکت کرنے کے دوران انہوں نے آج یہاں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی کی ریاستی اکائی میں کہیں کوئی دراڑ نہیں ہے اور پوری کانگریس متحد ہے۔ انہوں نے پارٹی کے باغی ممبران اسمبلی کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ باغیوں نے پیسہ اور طاقت کے دباؤ سے مرعوب ہو کر بی جے پی کی حمایت کی تھی۔ اس دوران ریاستی کانگریس صدر کشور اپادھیائے بھی موجود تھے۔ مشعل ریلی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

Loading...

Loading...