ہنراسکیم کے تحت تربیت یافتہ طالبات کو وزیر اعلی نے دیے چیک اور سرٹیفکیٹ

دہرہ دون : حکومت اتراکھنڈ اقلیتی طبقہ کی زندگی میں خوشحالی اور ترقی کے لئے کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے ۔

Jun 10, 2016 12:28 AM IST | Updated on: Jun 10, 2016 12:32 AM IST
ہنراسکیم کے تحت تربیت یافتہ طالبات کو وزیر اعلی نے دیے چیک اور سرٹیفکیٹ

دہرہ دون : حکومت اتراکھنڈ اقلیتی طبقہ کی زندگی میں خوشحالی اور ترقی کے لئے کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے ۔ حکومت کا دعوی ہے کہ اقلیتوں کے لئے اس کی جانب سے چلائے جا رہے پائلٹ پروجیکٹ ہنراسکیم کے نتائج سامنے آنے شروع ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اتراکھنڈ کے مدارس میں تعلیمی فریضہ انجام دے رہے ٹیچروں کے لئے بھی دو دنوں کا تربیتی پروگرام منعقد کیا گيا۔

اس اسکیم کے تحت اب تک مرکز کے ساتھ مل کر 150 سے زیادہ طالبات کو مختلف ٹریننگ دی جاچکی ہے۔ ٹریننگ حاصل کر چکی لڑکیوں کو ریاستی حکومت روزگار مہیا كرائے گی اور ان کے ذریعہ تیار سامان کو فروخت کر کے اس آمدنی سے ان طالبات کی مدد بھی کی جائے گی ۔ پہلا دور تکمیل کے بعد اب دوسرے دور کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔

ہنر اسکیم کے تحت ٹریننگ لے چکی لڑکیوں کو وزیر اعلی ہریش راوت نے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک تقریب میں سرٹیفکیٹ دئے اور چیک دے کر ان کی حوصلہ افزائی كی۔ اس موقع پر ٹریننگ کے دوران تیار شدہ سامان کے انسٹال بھی لگائے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ہنر اسکیم سے ٹریننگ پا کر یہ نوجوان ریاست کی صورت تبدیل کردیں گے۔

Loading...

hunar scheme 2

اتراكھڈ مدرسہ بورڈ کی جانب سے دہرادون کے اقلیتی بھون میں منعقد ہ ٹریننگ کیمپ میں ایس پی کیو ای ایم اسکیم کے تحت مدارس کے اساتذہ کو نئی ٹیکنالوجی سے رو برو کرایا گيا۔ ٹریننگ کے بعد ٹیچروں کو سرٹیفکیٹ بھی دیئے گيے۔ دو دن کےاس ٹریننگ کیمپ کا مقصد مدارس کے ٹیچروں میں ایسی صلاحیت پیدا کرنا ہے ، جس سے کہ وہ نئے دور کے چیلنجوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مدارس کے طلبہ کو بہترتعلیم فراہم کرسکیں ۔

hunar scheme 3

علاوہ ازیں ریاستی حکومت اقلیتی طبقہ کے ہونہار طلبہ کو اقتصادی مدد بھی مہیا کرانے جا رہی ہے۔ وزیر اعلی ترغیب اسکیم کے تحت ہائی سکول اور انٹر میں 60 فیصد نمبرات حاصل کرنے والی لڑکیوں کو دس اور پندرہ ہزار، 70 فیصد نمبرات حاصل کر نے والی لڑکیوں کو ہائی اسکول میں 15 ہزار اور انٹر میں 20 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ 70 اور 80 فیصد نمبر ات حاصل کرنے والی لڑکیوں کو 20 اور 25 ہزار روپے کی مدد دی جائے گی ۔ مدرسہ بورڈ سے ایسی لڑکیوں کی فہرست بھی طلب کی گئی ہے ، تاکہ پیسے ان کے اکاؤنٹ میں براہ راست منتقل کئے جاسکیں ۔

Loading...