ممبران اسمبلی کے ساتھ راج بھون پہنچے راوت ، 34 ممبران کی حمایت کا دعوی

دہرادون : اتراکھنڈ میں صدر راج نافذ ہونے کے باوجود ریاست کی سیاست مزید گرماتي دکھائی دے رہی ہے۔ ہریش راوت اپنے حامی ممبران اسمبلی کے ساتھ راج بھون پہنچے ہیں ۔ ہریش حامیوں کا دعوی ہے کہ ان کے ساتھ 34 ممبران اسمبلی راج بھون پہنچے ہیں۔

Mar 28, 2016 02:29 PM IST | Updated on: Mar 28, 2016 02:29 PM IST
ممبران اسمبلی کے ساتھ راج بھون پہنچے راوت ، 34 ممبران کی حمایت کا دعوی

دہرادون : اتراکھنڈ میں صدر راج نافذ ہونے کے باوجود ریاست کی سیاست مزید گرماتي دکھائی دے رہی ہے۔ ہریش راوت اپنے حامی ممبران اسمبلی کے ساتھ راج بھون پہنچے ہیں ۔ ہریش حامیوں کا دعوی ہے کہ ان کے ساتھ 34 ممبران اسمبلی راج بھون پہنچے ہیں۔

راج بھون جاتے وقت رکن اسمبلی سریندر سنگھ نیگی نے دعوی کیا ہے کہ 34 ممبران اسمبلی کے ساتھ وہ راج بھون میں گورنر کے سامنے پریڈ کر کے ہریش راوت کو اکثریت ثابت کرنے کا موقع دینے کا مطالبہ کریں گے۔ سریندر سنگھ نیگی کا کہنا ہے کہ بی ایس پی کے رکن اسمبلی ثروت کریم انصاری سمیت 34 ممبران راج بھون میں ایک ساتھ ہیں۔

باج پور ممبر اسمبلی یشپال آریہ کا کہنا ہے کہ ہریش راوت حکومت کو اکثریت ثابت کرنے کا وقت ملنا چاہئے تھا۔ آریہ نے کہا کہ وہ گورنر سے وہ اکثریت ثابت کرنے کا موقع دینے کا مطالبہ کریں گے۔ ہریش راوت اپنے حامی ممبران اسمبلی کے ساتھ راج بھون پہنچ چکے ہیں۔

Loading...

Loading...