نشیلی اشیا پلاکرسی بی ایس ای ٹاپر19 سالہ طالبہ کے ساتھ 12 لڑکوں نے کی اجتماعی آبروریزی، معاملہ درج

الزامات کے مطابق تقریبا ایک درجن لڑکوں نے اغوا کرنے کے بعد متاثرہ لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کی اور نشہ کی حالت میں اس کو چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔

Sep 14, 2018 11:31 AM IST | Updated on: Sep 14, 2018 03:08 PM IST
نشیلی اشیا پلاکرسی بی ایس ای ٹاپر19 سالہ طالبہ کے ساتھ 12 لڑکوں نے کی اجتماعی آبروریزی، معاملہ درج

سی بی ایس ای ٹاپر سے اجتماعی آبروریزی۔

ہریانہ میں خواتین کے خلاف  جرائم کم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں ۔ تازہ معاملہ ریواڑی ضلع میں پیش آیا ہے ، جہاں ایک 19 سالہ لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق تقریبا ایک درجن لڑکوں نے اغوا کرنے کے بعد متاثرہ لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کی اورنشہ کی حالت میں اس کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

متاثرہ کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ لڑکوں نے پہلے لڑکی کو نشیلی اشیا پلائی ، اس کے بعد بے ہوش ہونے پر اس کی اجتماعی آبروریزی کی ۔ اہل خانہ نے تقریبا ایک درجن نوجوانوں پر واردات کو انجام دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے ان کی شکایت نہیں لکھی اور انہیں تھانہ کے چکر کاٹنے پڑے ۔

متاثرہ کے اہل خانہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی سی بی ایس ای میں سال 2015 میں ہریانہ ریجن میں ٹاپررہ چکی ہے اور ان کی بیٹی کو صدر جمہوریہ نے 26 جنوری 2016 کو اعزاز سے بھی نوازا تھا ۔

Loading...

متاثرہ سکینڈ ایئر کی طالبہ ہے اورصبح گھر سے کوچنگ کیلئے نکلی تھی ۔

ادھر اس معاملہ میں ڈی جی پی کا کہنا ہے کہ متاثرہ کا میڈیکل کروایا گیا ہے اور پولیس نے ایف آئی آر بھی درج کرلی ہے ۔ ڈی جی پی کے مطابق سبھی ملزمین کی شناخت کرلی گئی ہے اورجلد ہی انہیں گرفتارکرلیا جائے گا۔

وہیں اس معاملے میں ڈی جی پی کا کہنا ہے کہ متاثرہ کا میڈیکل کرایا گیا ہے اور پولیس نے ایف آئی آربھی درج کرلی ہے۔ ڈی جی پی کے مطابق سبھی ملزمین کی شناخت کرلی گئی ہے اور جلد ہی انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  شرمناک : سگے بھائی پر 12 سال کی معصوم بہن کی آبروریزی کا لگا الزام ، ملزم فرار

یہ بھی پڑھیں:    حلالہ کے نام پر سسر نے کی آبروریزی ، دو مولویوں سمیت پانچ افراد کے خلاف کیس درج ، جانچ جاری

Loading...