دودھ دینے آیا دودھ والا تو گھر میں خون سے لت پت ملی تین لاشیں ، دو معصوم زخمی حالت میں ملے

گروگرام کے پٹودی علاقے کے برج پورہ گاؤں میں ایک مکان میں پولیس کو تین لاشیں ملیں جبکہ دو معصوم زخمی حالت میں پڑے ملے۔

Aug 30, 2018 10:52 AM IST | Updated on: Aug 30, 2018 11:37 AM IST
دودھ  دینے آیا دودھ والا  تو گھر میں خون سے لت پت ملی تین لاشیں ، دو معصوم زخمی حالت میں ملے

علامتی تصویر

سائبر سٹی گروگرام سے ایک حیران کر دینے والی خبر سامنے آئی ہے ۔ گروگرام کے پٹودی علاقے کے برجپورہ گاؤں میں ایک ہی گھر کے چار لوگوں کا قتل کر دیا گیا ہے۔ مہلوکین کے سر پر کسی بھاری ہتھیار سے حملہ کیا گیا ہے۔ مہلوکین میں ایک معصوم بچی بھی ہے۔ گھر کی بہو کی لاش پنکھے سے جھولتے ہوئی ملی ہے اور اس کے ہاتھ پر بھی کٹ کے نشان ہیں۔ پولیس نے نا معلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔

گروگرام کے پٹودی علاقے کے برج پورہ گاؤں میں ایک مکان میں پولیس کو تین لاشیں ملیں جبکہ دو معصوم زخمی حالت میں پڑے ملے۔ زخمی بچوں میں ایک کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔ 25 سالہ منیش گوڑ اپنی اہلیہ پنکی، اپنی ماں پھول وتی اور اپنے دو بچے ایک سال کی چارو اور ڈھائی سال کے اکشے کے ساتھ رہتے تھے۔ بدھ کی شام  قریب 8 بجے جب اس گھر میں دودھ دینے کیلئے دودھ والا آیا تو اس نے گھر کے اندر چاروں طرف خون پھیلا دیکھا ، جس کے بعد سرپنچ کو اطلاع دی گئی اور سرپنچ نے پولیس کو واقعے کی جانکاری دی۔

واقعہ کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچی پولیس نے بچوں کو علاج کیلئے نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا جہاں چاروں کی موت ہو گئی۔ ایک اور معصوم کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ پولیس اور فارینسک ٹیم موقع پر جانچ میں مصروف ہیں۔

Loading...