پٹخنی دینے والی غیر ملکی خاتون ریسلر سے آج پھر لڑیں گی راکھی ساونت ، کہا : حساب برابر کروں گی

کرنال میں جمعہ کو ایک مرتبہ پھر ریسلنگ میچ ہوگا ، جس میں غیر ملکی ریسلر شامل ہوں گے ۔ ہریانہ کے وزیر اعلی کو بھی اس میں چیف گیسٹ کے طور پر بلایا گیا ہے۔

Nov 16, 2018 11:41 AM IST | Updated on: Nov 16, 2018 11:41 AM IST
پٹخنی دینے والی غیر ملکی خاتون ریسلر سے آج پھر لڑیں گی راکھی ساونت ، کہا : حساب برابر کروں گی

پٹخنی دینے والی غیر ملکی خاتون ریسلر سے آج پھر لڑیں گی راکھی ساونت ، کہا : حساب برابر کروں گی

کرنال میں جمعہ کو ایک مرتبہ پھر ریسلنگ میچ ہوگا ، جس میں غیر ملکی ریسلر شامل ہوں گے ۔ ہریانہ کے وزیر اعلی کو بھی اس میں چیف گیسٹ کے طور پر بلایا گیا ہے۔ وہیں راکھی ساونت ، سپنا چودھری ، عرشی خان کے ساتھ ساتھ پنجابی سنگر بھی پرفارم کریں گے ۔ وہیں کچھ دن پہلے ریسلنگ میں زخمی ہوئی رکھی ساونت نے کہا ہے کہ اب وہ بالکل ٹھیک ہیں اور ریبل کو چیلنج دیتی ہیں ۔

ریسلنگ میچ کو لے کر کرنال میں دی گریٹ کھلی نے روڈ شوبھی کیا ، جس میں ان کے ساتھ راکھی ساونت و غیر ملکی ریسلر موجود تھے ۔ جہاں جہاں کھلی کا قافلہ پہنچا ، لوگوں کا ہجوم تصویر کھینچوانے اور انہیں دیکھنے کیلئے اکٹھا نظر آیا ۔

خیال رہے کہ پنچکولہ کے سیکٹر تین میں واقع تاو دیولی لال کھیل کمپلیکس میں منعقدہ سی ڈبلیو ای کے بینر تلے ریسلنگ کی بگ فائٹ میں اداکارہ راکھی ساونت کو ایک غیر ملکی خاتون کو چیلنج دینا بھاری پڑگیا تھا ۔ غیر ملکی خاتون ریسلر نے راکھی ساونت کو رنگ میں اٹھا اٹھاکر پٹخ دیا ، جس سے انہیں چوٹیں آگئی تھیں اور انہیں اسپتال میں داخل کروانا پڑگیا تھا۔ لیکن ایک مرتبہ پھر راکھی ساونت نے خود کو پٹخنے والی خاتون ریسلر کو چیلنج کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : غیر ملکی ریسلر کے ہاتھوں پٹنے کے بعد راکھی ساونت نے کہا : پھوگاٹ بہنیں لے میرا بدلہ

 

Loading...