صحافی رام چندر قتل کیس : ڈیرہ سچا سودا سربراہ گرمیت رام رحیم سمیت چار افراد کو عمر قید کی سزا

صحافی رام چندر چھترپتی کے قتل کیس میں ڈیرہ سچا سود ا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سمیت چار قصور واروں کو پنچکولہ کی خصوصی سی بی آئی عدالت نے جمعرات کو عمر قید کی سزا سنائی ۔

Jan 17, 2019 06:57 PM IST | Updated on: Jan 17, 2019 06:57 PM IST
صحافی رام چندر قتل کیس : ڈیرہ سچا سودا سربراہ گرمیت رام رحیم سمیت چار افراد کو عمر قید کی سزا

صحافی رام چندر قتل کیس : ڈیرہ سچا سودا سربراہ گرمیت رام رحیم سمیت چار افراد کو عمر قید کی سزا

صحافی رام چندر چھترپتی کے قتل کیس میں ڈیرہ سچا سود ا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سمیت چار قصور واروں کو پنچکولہ کی خصوصی سی بی آئی عدالت نے جمعرات کو عمر قید کی سزا سنائی ۔ رام رحیم کو سزا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سنائی گئی ۔ خیال رہے کہ رام رحیم روہتک کی سناریا جیل میں بند ہے ۔ 11 جنوری کو عدالت نے اس معاملہ میں رام رحیم کو قصوروار قرار دیا تھا ۔

اس سے پہلے گرمیت رام رحیم سمیت تین دیگر قصورواروں کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جج کے سامنے پیش کیا گیا ۔ فیصلہ سنتے ہی رام رحیم کے چہرہ پر اداسی چھاگئی ۔ جج کے سامنے رام رحیم کے وکیل نے کم سزا کا مطالبہ کیا ۔ جرنلسٹ کے کنبہ کی طرف سے پھانسی کی سزا کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔

اس درمیان جرنلسٹ رام چندر چھترپتی کی بیٹی شریاسی پہلی مرتبہ میڈیا کے سامنے آئی اور ڈیرہ سچا سودہ سربراہ گرمیت رام رحیم کیلئے پھانسی کی سزا کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے کنبہ نے ایک طویل قانونی جنگ لڑی ہے اور ان کی ماں نے کافی کچھ برداشت کیا ہے ۔ شریاسی نے کہا کہ وہ عدالت میں رہ کر دیکھنا چاہتی ہیں کہ جب رام رحیم کو سزا سنائی جائے گی ، تو اس کو کیسا لگتا ہے ، لیکن عدالت میں صرف ان کے بھائی انشل چھترپتی کو ہی جانے کی اجازت دی گئی ۔

Loading...

Loading...