بندوق کی نوکر پر آبروریزی کرکے بنائی فحش ویڈیو ، پھر کرتا رہا بلیک میل ، متاثرہ طالبہ نے اٹھایا یہ خوفناک قدم

پولیس کو دی گئی شکایت میں الزام لگایا ہے کہ جب اس کی لڑکی دسویں جماعت میں گاوں کے ہی سرکاری اسکول میں پڑھتی تھی ، اسی وقت سے گاوں کا ایک لڑکا اس کے ساتھ فحش حرکتیں کرتا تھا ۔

Oct 15, 2018 04:51 PM IST | Updated on: Oct 15, 2018 04:52 PM IST
بندوق کی نوکر پر آبروریزی کرکے بنائی فحش ویڈیو ، پھر کرتا رہا بلیک میل ، متاثرہ طالبہ نے اٹھایا یہ خوفناک قدم

علامتی تصویر

نوح ضلع کے میولی گاوں میں ایک لڑکی کی حرکتوں سے تنگ آکر ایک طالبہ کی خودکشی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ پولیس نے نلہڈ میڈیکل کالج سے پوسٹ مارٹم کرواکر لاش کو اہل خانہ کے سپرد کردیا ہے ۔ آکیڑا پولیس نے ایک نامزد سمیت تین افراد کے خلاف معاملہ درج کرلیاہے ۔

میوالی گاوں کے ایک شخص نے پولیس کو دی گئی شکایت میں الزام لگایا ہے کہ جب اس کی لڑکی دسویں جماعت میں گاوں کے ہی سرکاری اسکول میں پڑھتی تھی ، اسی وقت سے گاوں کا ایک لڑکا اس کے ساتھ فحش حرکتیں کرتا تھا ، جس کی وجہ سے لڑکی اسکول کم جانے لگی اور اس وجہ سے وہ فیل ہوگئی ۔ تاہم لڑکے نے اس کا پیچھا نہیں چھوڑا ۔

Loading...

لڑکے کی حرکتوں کے بارے میں اس کے اہل خانہ کو بار بار بتایا گیا ، لیکن اس کا بھی کوئی اثر نہیں ہوا ۔ بعد میں لڑکی گھر غائب رہنے لگی ، جب لڑکی کی ماں نے گہرائی سے لڑکی سے پوچھ گچھ کی تو اس نے بتایا کہ تقریبا 8 ماہ پہلے ہتھیار کی نوک پر ملزم نوجوان نے اس کی آبروریزی کی ۔ حد تو تب ہوگئی ، جب لڑکی کی فحش ویڈیو بنالی اور اس کو وائرل کرنے کی دھمکی دیتا رہا اور کئی مرتبہ اس کی آبروریزی کی ۔

گزشتہ 14 اکتوبر کو جب لڑکی کے اہل خانہ اپنے رشتہ دار کے یہاں گئے تو نوجوان نے لڑکی پر جسمانی تعلقات قائم کرنے کیلئے دباو ڈالا ، جس کی وجہ سے لڑکی نے اپنی زندگی ختم کردی ۔ برادری میں بھی بات کو حل کرنے کی کوشش کی گئی ، لیکن بات نہیں بن سکی اور پھر یہ معاملہ پولیس تک پہنچ گیا ۔ پولیس نے متاثرہ کے والد کی شکایت پر مشتاق اور دو دیگر لوگوں سمیت تین کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : سولہ سال کی عمر میں اس ماڈل کی ہوئی تھی آبروریزی ، 32 سال بعد کیا انکشاف ، خاموشی کی بھی بتائی وجہ

 

Loading...