دلت لڑکی اجتماعی آبروریزی کیس : نابالغوں کی عصمت دری کیلئے پھانسی کی سز ا کا التزام ہو : ہریانہ خواتین کمیشن

ہریانہ خواتین کمیشن نے آج کہاکہ نابالغ لڑکیوں کی عصمت دری کے معاملات میں پھانسی کی سزا کا التزام ہونا چاہئے۔

Jan 19, 2018 09:56 PM IST | Updated on: Jan 19, 2018 09:56 PM IST
دلت لڑکی اجتماعی آبروریزی کیس : نابالغوں کی عصمت دری کیلئے پھانسی کی سز ا کا التزام ہو : ہریانہ خواتین کمیشن

علامتی تصویر

بھیوانی : ہریانہ خواتین کمیشن نے آج کہاکہ نابالغ لڑکیوں کی عصمت دری کے معاملات میں پھانسی کی سزا کا التزام ہونا چاہئے۔ دادری چرکھی میں ایک 12سالہ دلت لڑکی کو اغوا کرکے اجتماعی عصمت دری کے واقعہ پر خواتین کمیشن کی رکن اندو یادو اور سمن دیوی نے متاثرہ لڑکی کے گھر والوں سے ملاقات کے بعد خواتین اور بیٹیوں کے ساتھ رو ز ہوتی حیوانیت و درندگی اور عصمت دری کے واقعات پر ہریانہ خواتین کمیشن نے پولیس کے کام کرنے کے طریقہ پر سوال اٹھائے۔

انہوں نے کہاکہ پولیس بروقت کارروائی کرے تو جرائم میں کمی آسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس کے کارروائی نہ کرنے اور کئی بار متاثرہ کی شکایت نہ سننے کی وجہ سے مجرموں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ خواتین کے خلاف جرائم کے تمام معاملات کی سماعت فاسٹ ٹریک کورٹ میں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کمیشن جلد ہی تمام تعلیمی اداروں میں خود بھی بیٹیوں کو بیدار بنا نے کی مہم شرو ع کرے گی۔

Loading...

Loading...