جنگل میں عاشق جوڑے کا ویڈیو بنایا ، فیس بک اور وہاٹس ایپ پر کیا وائرل

ہماچل پردیش کے پاوٹا صاحب میں بانگ رن - پرووالا کے جنگل میں کچھ شرارت پسند عناصر نے ایک عاشق جوڑے کا ویڈیو بناکر وائرل کردیا ہے۔

Dec 26, 2018 12:48 PM IST | Updated on: Dec 26, 2018 12:48 PM IST
جنگل میں عاشق جوڑے کا ویڈیو بنایا ، فیس بک اور وہاٹس ایپ پر کیا وائرل

جنگل میں عاشق جوڑے کا ویڈیو بنایا ، فیس بک اور وہاٹس ایپ پر کیا وائرل

ہماچل پردیش کے پاوٹا صاحب میں بانگ رن - پرووالا کے جنگل میں کچھ شرارت پسند عناصر نے ایک عاشق جوڑے کا ویڈیو بناکر وائرل کردیا ہے۔ اس میں لڑکی ویڈیو نہ بنانے کی فریاد کرتی ہوئی بھی نظر آرہی ہے ۔ اس کے باوجود عاشق جوڑے کا ویڈیو بناکر وہاٹس ایپ اور فیس بک پر وائرل کردیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق لڑکی نابالغ ہے ۔ اب تک لڑکا اور لڑکی نے پولیس میں شکایت درج نہیں کروائی ہے۔ ایس پی سرمور روہت مالپانی نے فون پر بتایا کہ یہ معاملہ ان کےنوٹس میں آیا ہے ۔ ویڈیو وائرل کرنا قابل سزا جرم ہے۔ پولیس چوکی راجبن اور سنگھ پورا پولیس کو معاملہ کی جانچ کے احکامات دئے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ پاوٹا صاحب کے ایسے علاقوں میں شرارتی پسند عناصر کا گروپ متحرک ہے ۔ یہاں اکثر عاشق جوڑے گھومنے کیلئے پہنچتے ہیں ۔ اگر ان شرارتی عناصر کو کوئی بھی عاشق جوڑا مل جائے ، تو وہ ان کے ویڈیو بناتے ہیں ۔ خاص کر ہماچل پردیش اور اترا کھنڈ کی سرحد سے متصل علاقوں میں اس طرح کے شرارت پسند عناصر موجود ہیں۔

Loading...

Loading...