ہماچل پردیش : وزیر اعظم مودی کی ریلی میں شرکت کیلئے جارہی طلبہ سے بھری بس حادثہ کا شکار ، 35 زخمی

دھرمشالہ میں وزیر اعظم مودی کی ریلی کیلئے آرہی ایک بس حادثہ کا شکار ہوگئی ہے۔ کانگڑا کے لنج میں یہ حادثہ پیش آیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ بس میں کمپیوٹر سینٹر کے طلبہ سوار تھے ۔ تقریبا 35 طلبہ زخمی ہوئے ہیں ۔

Dec 27, 2018 01:16 PM IST | Updated on: Dec 27, 2018 01:33 PM IST
ہماچل پردیش : وزیر اعظم مودی کی ریلی میں شرکت کیلئے جارہی طلبہ سے بھری بس حادثہ کا شکار ، 35 زخمی

ہماچل پردیش : وزیر اعظم مودی کی ریلی میں شرکت کیلئے جارہی طلبہ سے بھری بس حادثہ کا شکار ، 35 زخمی

دھرمشالہ میں وزیر اعظم مودی کی ریلی کیلئے آرہی ایک بس حادثہ کا شکار ہوگئی ہے۔ کانگڑہ کے لنج میں یہ حادثہ پیش آیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ بس میں کمپیوٹر سینٹر کے طلبہ سوار تھے ۔ تقریبا 35 طلبہ زخمی ہوئے ہیں ۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ایکلوو کمپیوٹر سینٹر کے یہ طلبہ وزیر اعظم مودی کی ریلی میں شامل ہونے کیلئے دھرمشالہ جارہے تھے ۔ لنج سی ایچ سی میں زخمیوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ سبھی زخمیوں کی عمر 20 سے 24 سال کے درمیان بتائی جارہی ہے۔

پولیس کی ٹیم جائے واقعہ پر پہنچ گئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق پانچ زخمیوں کو ٹانڈہ میڈیکل کالج بھیج دیا گیا ہے۔ فی الحال حادثہ کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

بتادیں کہ ہماچل پردیش میں 27 دسمبر کو بی جے پی حکومت کا ایک سال پورا ہورہا ہے، اس لئے دھرمشالہ میں جشن منایا جارہا ہے۔ حکومت کے پروگرام میں وزیر اعظم مودی بھی شرکت کریں گے ۔

Loading...

Loading...