ہماچل پردیش : کلو میں وین کھائی میں گری، 11 افراد ہلاک

ہماچل پردیش کے کلو ضلع میں روہتانگ درہ کے نزدیک راہنی نالہ میں آج صبح ایک وین سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرگئی جس میں سوار 13 میں سے 11 افراد کی موت ہوگئی۔

Aug 23, 2018 08:57 PM IST | Updated on: Aug 23, 2018 08:57 PM IST
ہماچل پردیش : کلو میں وین کھائی میں گری، 11 افراد ہلاک

علامتی تصویر

ہماچل پردیش کے کلو ضلع میں روہتانگ درہ کے نزدیک راہنی نالہ میں آج صبح ایک وین سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرگئی جس میں سوار 13 میں سے 11 افراد کی موت ہوگئی۔

ریاست کے وزیراعلی جے رام ٹھاکر نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرنے والوں میں پانچ خواتین اور 3بچے بھی ہیں۔ وین میں سوار لوگ چمپا ضلع کے رہنے والے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ 9 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور دو دیگر افراد اسپتال کے راستے میں دم توڑ دیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ کی منالی سے راحت اور بچاؤ ٹیم موقع پر پہنچی اور متاثروں کو کھائی سے نکال کر اوپر لایا گیا۔

مرنے والوں میں سے 9 کی شناخت کلپنا (21، آیوشمان(2)، مونیکا (23)، نکش (ڈیڑھ برس)، مکیش کمار (29)، پریم راج (40)، دھرم سنگھ (30)، کنجو عرف بھولی (7)، مینا (37) کی شکل میں کی گئی ہے، دو کی شناخت فی الحال نہیں ہوسکی۔

Loading...

وزیراعلی نے 11 لوگوں کی ناگہانی موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ مرنےو الوں کے خاندان کے لوگوں کو مناسب مالی امداد دے گی۔

Loading...