! ہماچلی ماڈل سے ریپ معاملہ: ملزم نے جاری کئے دو ویڈیو، لڑکی کے ساتھ آیا نظر

اس ویڈیو میں ملزم چودھری لڑکیوں کے ساتھ بیٹھا ہے۔ ویڈیو میں نظر آتا ہے کہ ملزم سمیت سبھی ہنستے ۔ ہنستے غلط باتیں کر رہے ہیں۔

Nov 15, 2018 08:18 AM IST | Updated on: Nov 15, 2018 10:50 AM IST
! ہماچلی ماڈل سے ریپ معاملہ: ملزم نے جاری کئے دو ویڈیو، لڑکی کے ساتھ آیا نظر

ہماچل پردیش کی 22 سال کی ماڈل سے ریپ معاملے میں نیاموڑ آیا ہے۔ ریپ کے ملزم بلجندر چودھری نے دو ویڈیو جاری کئے ہیں۔

چندی گڑھ میں ہماچل پردیش کی 22 سال کی ماڈل سے ریپ معاملے میں نیا موڑ آیا ہے۔ ریپ کے ملزم بلجندر چودھری نے دو ویڈیو جاری کئے ہیں۔ ایک ویڈیو میں ،ملزم بلجیت چودھری کہتا نظر آ رہا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے لڑکی اس کی اچھی دوست رہی ہے اور ریپ جیسا کچھ بھی نہیں ہوا ہے۔ وہیں دوسرا ویڈیو واقعہ کے دن کا ہے۔ اس ویڈیو میں ملزم چودھری لڑکیوں کے ساتھ بیٹھا ہے۔ ویڈیو میں نظر آتا ہے کہ ملزم سمیت سبھی ہنستے ۔ ہنستے غلط باتیں کر رہے ہیں۔

بتا دیں کہ ملزم لدھیانہ کا رہنے والا ہے اور چندی گڑھ میں کئی معاملے میں بھگوڑا ( پی او ) بھی ہے۔ ساتھ ہی پنجاب یونیورسٹی کی ایک پارٹی کا پردھان بھی رہ چکا ہے۔ ملزم کی پہچان بلجیت چودھری کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ چندی گڑھ میں مار پیٹ کے مقدموں میں چار سال سے فرار ہے۔

گزشتہ جمعہ کو سیکٹر ۔ 63 میں ہماچل کے اونا کی رہنے والی لڑکی کے ساتھ اسی کے فلیٹ میں بندوق کی نوک پر ریپ کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم لڑکی کا دوست بھوجیت کے ساتھ اس کے فلیٹ میں آیا تھا۔ اس دوران بھوجیت سامان لانے کیلئے مارکیٹ گیا تو ملزم نے لڑکی کا ریپ کر دیا۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : شرمناک : نابالغ بیٹی کا ریپ کے الزام میں والد گرفتار

کالج کی طالبہ سے کی لو میرج ، پھر دوستوں کے ساتھ مل کر کیا ریپ

منالی میں 33 سالہ غیر ملکی خاتون کی اجتماعی عصمت دری ، ایف آئی آر درج

Loading...