پٹری پر دوڑنے لگی ہمسفرٹرین ، مگر نوگڑھ ریلوے اسٹیشن پر اسٹاپ نہیں ہونے سے عوام میں شدید ناراضگی

مکمل طور پر اےسي ٹرین ہم سفر کا آغاز آج پہلی مرتبہ گورکھپور سے دہلی کے لئے ہوا۔ ہفتے میں تین دن چلنے والی یہ ٹرین دو دن بستی کے راستے اور ایک دن سدھارتھ نگر کے راستے چلے گی۔

Dec 16, 2016 09:07 PM IST | Updated on: Dec 16, 2016 09:07 PM IST
پٹری پر دوڑنے لگی ہمسفرٹرین ، مگر نوگڑھ ریلوے اسٹیشن پر اسٹاپ نہیں ہونے سے عوام میں شدید ناراضگی

سدھارتھ نگر :  گورکھپور سے سدھارتھ نگر اور بلرام پور کے راستے دہلی کیلئے چلنے والی ہمسفر ٹرین کو آج سدھارتھ نگر کے ممبر پارلیمنٹ جگدمبیكا پال نے بڑھنی میں ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ریلوے کے وزیر نے علامتی طور پر اسے دہلی سے ہی ہری جھنڈی دکھائی۔

مکمل طور پر اےسي ٹرین ہمسفر کا آغاز آج پہلی مرتبہ گورکھپور سے دہلی کے لئے ہوا۔ ہفتے میں تین دن چلنے والی یہ ٹرین دو دن بستی کے راستے اور ایک دن سدھارتھ نگر کے راستے چلے گی۔

تاہم ہم سفر ٹرین کا سدھارتھ نگر ضلع ہیڈکوارٹر یعنی نوگڑھ ریلوے اسٹیشن پر اسٹاپ نہیں ہونے پر وہاں کے عوام نے اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور ممبر پارلیمنٹ سے شکایت کی ۔ علاوہ ازیں لوگوں نے وزیر ریلوے کے نام ایک میمورنڈم بھی بھیجا ۔ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ٹرین کا ضلع ہیڈکوارٹر پر اسٹاپ ہونے کی بجائے بڑھنی میں اسٹاپ ہونا افسوسناک ہے۔

اس سلسلہ میں پردیش 18 اردو نے جب علاقہ کے ممبر پارلیمنٹ جگدمبیكا پال سے بات چیت کی ، تو انہوں نے کہا کہ ضلع ہیڈکوارٹر پر ہمسفر کے رکنے کی بات چیت ہو رہی ہے۔ فی الحال ہمیں اس روٹ پر ٹرین چلانے کی فکر تھی ، جس کی آج شروعات ہوگئی ۔ جلد ہی ہم ریلوے کے وزیر سے بات چیت کر کے سدھارتھ نگر (نوگڑھ) میں اس کو روکنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کو صبر سے کام لینا چاہئے۔ایک ماہ کے اندر اندر سدھارتھ نگر (نوگڑھ) میں یہ ٹرین ضرور رکنے لگے گی ۔

Loading...

Loading...