بیٹی کی شادی کرنے کی بات کی تو شوہر نے مار پیٹ کرکے بیوی کو دیدیا تین طلاق

پارلیمنٹ میں تین طلاق کا بل جہاں اپوزیشن کے عدم اتفاق کی وجہ سے پھنسا ہوا ہے ، وہیں تین طلاق متاثرہ کی فہرست میں ایک اور نام جڑ گیا ہے ۔

Aug 17, 2018 03:34 PM IST | Updated on: Aug 17, 2018 03:34 PM IST
بیٹی کی شادی کرنے کی بات کی تو شوہر نے مار پیٹ کرکے بیوی کو دیدیا تین طلاق

علامتی تصویر

پارلیمنٹ میں تین طلاق کا بل جہاں اپوزیشن کے عدم اتفاق کی وجہ سے پھنسا ہوا ہے ، وہیں تین طلاق متاثرہ کی فہرست میں ایک اور نام جڑ گیا ہے ۔ اہلیہ نے اپنی شوہر سے بیٹی کا رشتہ کرنے کی بات کیا بتائی ، غصہ میں آکر شوہر نے تنازع کے بعد تین طلاق دے کر بیوی اور چھ بچوں سے پل بھر میں رشتہ توڑ لیا ۔ تین طلاق متاثرہ چار بیٹیوں و دو بیٹوں کو ساتھ لے کر مجبوری میں اپنے مائیکے آگئی ہے۔

درصل مظفر نگر کے بڈھانا کوتالی علاقہ کے گاوں جولا کی رہنے والی شاہجہاں کی شادی 25 سال پہلے جن پد بلند شہر کے تھانہ بی بی نگر علاقہ کے گاوں پرتاپور کے رہنےو الے ذوالفقار کے ساتھ ہوئی تھی ۔ شاہجہاں - ذوالفقار کے چھ بچے ہوئے ، جس میں چار بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں ۔ بڑی بیٹی شاذبہ اور ایک دوسری بیٹی جب بڑی ہوئی تو ماں شاہجہاں نے شوہر سے ان کا رشتہ طے کرنے کی بات کہی ۔

اتنی معمولی سے بات پر شوہر نے بیوی کےساتھ مار پیٹ شروع کردی ۔ مار پیٹ کی اطلاع شاہجہاں نے مائیکے والوں کو گاوں جولا میں دی ۔ اطلاع پر شاہجہاں کے تین بھائیوں سمیت پانچ لوگ بدھ کو گاوں پرتاپور پہنچے ، جہاں انہیں ذوالفقار کے غصہ کا سامنا کرنا پڑا ۔ کسی طرح گرام پردھان کے شوہر شکیل اور مقامی پولیس نے معاملہ کو ٹھنڈا کرایا۔

اس کے بعد جولا کے لوگ رات تقریبا 10 بجے اپنے گھر لوٹ گئے ، لیکن متاثرہ کے مائیکے والوں کے جاتے ہی شوہر ذوالفقار نے پھر سے اس کے ساتھ مار پیٹ کی اور تین طلاق دیدیا ۔ شاہجہاں نے موبائل فون سے واقعہ کی اطلاع پھر سے اپنے بھائیوں کو دی ۔ اطلاع ملنے کے بعد اس کے گھر والے راستہ سے ہی شاہجہاں کے سسرال لوٹ گئے ۔

Loading...

شاہجہاں اپنے چھ بچوں کے ساتھ بدھ کو رات میں ہی اپنے مائیکے چلی گئی ۔ شاہجہاں کا الزام ہے کہ شادی کے بعد سے ہی اس کا شوہر کسی نا کسی بات کو لے کر اس کے ساتھ آئے دن مار پیٹ کرتا رہتا تھا ۔ اب شاہجہاں کے سامنے اپنے چھ بچوں سمیت اپنا گزر بسر کرنے کا چیلنج پیدا ہوگیا ہے ۔

Loading...