کیپٹن آئی اے خان کو راجدھانی رتن ایوارڈ

میرٹھ : میرٹھ میں غریب اور ضرورتمند بچوں کے تعلیمی اور تدریسی خدمات انجام دینے والے کیپٹن آئی اے خان کو راجدھانی رتن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔

Apr 20, 2016 10:24 PM IST | Updated on: Apr 20, 2016 10:25 PM IST
کیپٹن آئی اے خان کو راجدھانی رتن ایوارڈ

میرٹھ : میرٹھ میں غریب اور ضرورتمند بچوں کے تعلیمی اور تدریسی خدمات انجام دینے والے کیپٹن آئی اے خان کو راجدھانی رتن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ کیپٹن خان کو بھاؤنا کلا مندر کی جانب سے دہلی میں ایک ایوارڈ فنکشن میں اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ہرماہ اپنی تنخواہ کا ایک بڑا حصّہ ضرورتمند بچوں پر خرچ کرنے والے کیپٹن خان کا کہنا ہے کہ سماج کے ہر شخص کی اپنی ایک ذمہ داری ہے ، بس ضرورت ہے اس ذمہ داری کے لئے احساس پیدا کرنے کی ہے اور احساس ان میں ایمانداری سے خدمات انجام دینے کا حوصلہ پیدا کرتا ہے۔

میرٹھ کے فیض عام انٹر کالج میں ایک ٹیچر کی حیثیت سے تدریسی خدمات انجام دینے والے افتخارعلی خان گزشتہ 25 برسوں سےغریب بچوں کی تعلم کے لیے خصوصی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ کیپٹن خان میرٹھ میں این جی او کے ذریعہ افورٹ اکیڈمی کے نام سے ایک کوچنگ سینٹر چلا رہے ہیں، جس میں شہرکے پسماندہ علاقے کے غریب بچوں کو مفت کوچنگ فراہم کرائی جاتی ہے۔

کیپٹن خان کی اس غیر معمولی خدمات کے لیے پہلے بھی قومی سطح کے کئی ایوارڈ سے انہیں نوازا جا چکا ہے۔ کیپٹن خان کے مطابق اس طرح کی حوصلہ افزائی سے انہیں کام کرنے کی نئی طاقت حاصل ہوتی ہے۔ کیپٹن خان کا ماننا ہے کہ اگر این جی او ایمانداری سے کام کریں ، تو ملک کے غریب اور ضرورتمند بچوں کی بڑی تعداد کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکےمین اسٹریم میں لایا جا سکتا ہے ۔

Loading...

Loading...