عمران مسعود کا سہارنپورپارلیمانی حلقے سےانتخاب لڑنے کااعلان

اترپردیش کانگریس کے نائب صدرعمران مسعود نے سماجوادی پارٹی اوربہوجن سماج پارٹی کے اتحاد کو’’ٹھگ گٹھ بندھن‘‘ قراردیا ہے۔

Dec 24, 2018 09:34 PM IST | Updated on: Dec 24, 2018 09:34 PM IST
عمران مسعود کا سہارنپورپارلیمانی حلقے سےانتخاب لڑنے کااعلان

یوپی کانگریس کے نائب صدرعمران مسعود: فائل فوٹو

سہارنپور: اترپردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر اورسہارنپور کے سابق ممبر اسمبلی عمران مسعود نے سماجوادی پارٹی(ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کے اتحاد کو’’ٹھگ گٹھ بندھن‘‘ قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ آنے والے عام اتنخابات میں سہارنپورسے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

عمران مسعود نے پیرکو کہا کہ بی جے پی کے خلاف لوک سبھا انتخاب لڑیں گے، کانگریس کے نائب ریاستی صدر کے اس اعلان کا ایس پی کے لیڈراور اترپردیش قانون ساز کونسل کے سابق رکن عمرعلی خان ودیگر لیڈروں نے سخت مذمت کی ہے۔ گذشتہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس امیدروار کے طور پر بی جے پی کوسخت ٹکر دینے والے کانگریس کے نوجوان لیڈر نے کہا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے اور کسی طرح کا اتحاد ہو، لیکن وہ لوک سبھا انتخابات ضرور لڑیں گے۔

کانگریس کے نائب ریاستی صدر نے کہا کہ ان پر مسلم مخالف ہونے اورمیونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں بی ایس پی کے فضل الرحمان کو ہرانے کے جو الزامات ہمارے مخالفین لگا رہے ہیں، وہ بے بنیاد ہیں۔ کیونکہ فضل الرحمان گوشت کے کاروباری ہیں اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کاونٹنگ میں گھپلہ کرکے انہیں ہرانے کا کام کیا تھا اوروہ خوف کی وجہ سے بغیراپنا احتجاج درج کرائے کاونٹنگ سنٹرسے فرار ہوگئے تھے۔

Loading...

عمران مسعود نے یہ بھی کہا کہ اترپردیش میں اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد کی کیا شکل ہوتی ہے یہ وہ نہیں جانتے، لیکن وہ لوک سبھا انتخابات ضرورلڑیں گے۔ ان کے مخالفین ان کا ٹکٹ کٹوانے کی ہرممکن کوشش کر رہے ہیں، لیکن وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔

Loading...