میرے پاکستان جانے سے رشتے خراب نہیں مضبوط ہوئے ہیں: نوجوت سنگھ سدھو

پنجاب کے آرٹ، سیاحت وثقافت کے وزیر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھونے امید ظاہر کی ہے کہ ہندستان اور پاکستان کے حالات بہترہوں گے۔

Sep 03, 2018 07:52 AM IST | Updated on: Sep 03, 2018 10:14 AM IST
میرے پاکستان جانے سے رشتے خراب نہیں مضبوط ہوئے ہیں: نوجوت سنگھ سدھو

نوجوت سنگھ سدھو: فائل فوٹو

پنجاب کے آرٹ، سیاحت وثقافت کے وزیر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھونے امید ظاہر کی ہے کہ ہندستان اور پاکستان کے حالات بہترہوں گے۔ سدھو اتوار کے روز اجمیر میں ایک نجی اسکول کے پروگرام میں شرکت کے دوران صحافیوں سے بات کررہے تھے ۔انھوں نے دونوں ملکوں کے رشتوں میں بہتری آنے کی بات کرتے ہوئے اپنے پاکستان دورے کو جائز ٹھہرایا۔

انھوں نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اپنے 22سالہ قدیم کرکٹ رشتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا،’’میں نے اس شخص کو محنت کرتے ہوئے دیکھا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان امن وامان اور محبت کا پیغام رشتوں میں بہتری کا راستہ نکالے گا ۔‘‘

Loading...

انہوں نے کسی انسان کی سوچ کو خیالات سے بدلنے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سوچ سے سوچ کی لڑائی مہم چلائی جارہی ہے جس کے ذریعہ آج کا نوجوان مثبت سوچ کے ساتھ کئی بلندیوں کو چھوسکتا ہے ۔

 

Loading...