ریلوے کی نئی سروس: سستے میں کھا سکیں گے کھانا، نہیں دینے ہوں گے اضافی پیسے

ریلوے مسافروں کو آرام دہ اور پرسکون سفر کرانے کے لئے مسلسل کوشش کر رہا ہے۔ اسی کے مدنظر ریلوے نے ایک نئی سروس شروع کی ہے

Jan 30, 2019 11:38 AM IST | Updated on: Jan 30, 2019 11:38 AM IST
ریلوے کی نئی سروس: سستے میں کھا سکیں گے کھانا، نہیں دینے ہوں گے اضافی پیسے

ٹرین میں اکثر وبیشتر مسافروں کو کھانے پینے کی چیزیں ڈھونڈنے کے لئے زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے اور قیمت بھی زیادہ دینی پڑتی ہے۔

ریلوے مسافروں کو آرام دہ اور پرسکون سفر کرانے کے لئے مسلسل کوشش کر رہا ہے۔ اسی کے مدنظر ریلوے نے ایک نئی سروس شروع کی ہے۔ ٹرین میں اکثر وبیشتر مسافروں کو کھانے پینے کی چیزیں ڈھونڈنے کے لئے زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے اور قیمت بھی زیادہ دینی پڑتی ہے۔ لیکن اب آئی آر سی ٹی سی کی نئی سروس کے ذریعہ آپ کی یہ شکایت دور ہو سکتی ہے۔

جلد آئی آر سی ٹی سی ٹرینوں میں پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) ہینڈ ہیلڈ مشینوں کے ذریعہ پیمنٹ کی سہولت شروع کرے گا۔ پی او ایس مشین کے ذریعہ کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈ سے پیمنٹ کرنے پر فورا بل جنریٹ ہو جائے گا۔ اس سے اضافی چارجنگ کی شکایت بہت حد تک دور ہو جائے گی۔

Loading...

آئی آر سی ٹی سی کی طرف سے ہندوستانی ٹرینوں میں 2،000 سے بھی زائد پوائنٹس آف سیل (پی او ایس) ہینڈ ہیلڈ مشینیں لگائی جائیں گی۔ اس سے سامان خریدنے پر ہاتھوں ہاتھ مسافروں کو خریداری بل بھی مل جائے گا۔ دراصل ہندوستانی ریلوے میں حال ہی میں وینڈرز کی طرف سے زیادہ پیسے لینے کی کئی ساری شکایتیں آئی تھیں۔ ایسے میں آئی آر سی ٹی سی کے اس قدم سے بھارتی ریل کی کیٹرنگ سسٹم میں شفافیت آئے گی۔ ساتھ ہی مسافر بھی اپنے بل کو لے کر زیادہ بیداری کا ثبوت دیں گے۔

 

Loading...