کپواڑہ: فوج اور بی ایس ایف نے دراندازی کی کوشش کوبنایا ناکام، ایک دہشت گرد ڈھیر

کپواڑہ کے کیرن سیکٹر میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو سیکورٹی اہلکاروں نے اتوار کو ناکام کردیا۔ اس دوران فوج اور بی ایس ایف کی طرف سے کی گئی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

Jun 03, 2018 08:16 PM IST | Updated on: Jun 03, 2018 08:16 PM IST
کپواڑہ: فوج اور بی ایس ایف نے دراندازی کی کوشش کوبنایا ناکام، ایک دہشت گرد ڈھیر

کپواڑہ کے کیرن سیکٹر میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو سیکورٹی اہلکاروں نے اتوار کو ناکام کردیا۔ اس دوران فوج اور بی ایس ایف کی طرف سے کی گئی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

دراندازی کی اطلاع ملتے ہی فوجی جوان حرکت میں آگئے، دراندازوں نے فوج پر فائرنگ شروع کردی، جس کا فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔ اس کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

Loading...

واضح رہے کہ حال ہی میں جموں وکشمیر میں دراندازی کی کوشش کررہے دہشت گردوں کوسیکورٹی اہلکاروں نے پیھے دھکیل دیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ 24 مئی کو جمعرات کی صبح شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے کیرن سیکٹر میں تعینات سیکورٹی اہلکاروں کو اطلاع ملی کہ کچھ دہشت گرد کشمیر میں دراندازی کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ دراندازوں کو آتا دیکھ کر سیکورٹی اہلکاروں نے فائرنگ شروع کردی۔ گھنٹوں چلی فائرنگ کے بعد دہشت گرد واپس بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

Loading...