نرسنگھ سازش کا شکار ہوئے، کوئی دوسرا کھلاڑی نہیں جائے گا اولمپک: کشتی فیڈریشن

ہندوستانی کشتی فیڈریشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ نے پیر کو پریس کانفرنس کر یہ بات مانی۔

Jul 25, 2016 02:38 PM IST | Updated on: Jul 25, 2016 02:39 PM IST
نرسنگھ سازش کا شکار ہوئے، کوئی دوسرا کھلاڑی نہیں جائے گا اولمپک: کشتی فیڈریشن

نئی دہلی۔ ہندوستانی کشتی فیڈریشن نے مانا ہے کہ پہلوان نرسنگھ یادو سازش کا شکار ہوئے ہیں۔ ہندوستانی کشتی فیڈریشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ نے پیر کو پریس کانفرنس کر یہ بات مانی۔ انہوں نے کہا کہ نرسنگھ کی جگہ کوئی بھی دوسرا کھلاڑی ریو اولمپکس نہیں جائے گا۔

فیڈریشن صدر برج بھوشن شرن سنگھ نے کہا کہ نرسنگھ اور ان کے روم پارٹنر سندیپ تلسی یادو دونوں کو بین ایسٹرائڈ ٹیسٹ میں پازیٹو پایا گیا ہے جو شک پیدا کرتا ہے۔ جس دوا کی مقدار ملی ہے اس کی نرسنگھ کو ضرورت بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نرسنگھ نے 19 جولائی کو فیڈریشن کو لکھے خط میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ارکان کا نام لیتے ہوئے کچھ اور لوگوں پر بھی الزام لگائے تھے۔

Loading...

فیڈریشن نے میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس میں اس کا تذکرہ ہے، جب اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے کک سے بات کی گئی تو انہوں نے مانا کہ ہم نے کھانے میں چھونک لگاتے وقت ممنوعہ ایسٹرائڈ ڈالا تھا۔ 5 جون کو چھونک لگایا جا رہا تھا، اسی وقت کوئی وہاں سے ہٹ گیا اور اس کی جگہ کوئی اور آدمی آیا جس نے اس میں کچھ ڈال دیا۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن مانتی ہے کہ نرسنگھ کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ کمیٹی ان کے ساتھ انصاف کرے گی۔

Loading...