پارلیمنٹ کے کام کاج میں رکاوٹ پیدا کر ملک کا نقصان کر رہا ہے اپوزیشن : جگدمبیكا پال

جگدمبیکا پال نے نامہ نگاروں سے کہا کہ نوٹوں کو منسوخ کرنے کی مخالفت کے سلسلے میں کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیاں پارلیمنٹ کے کام کاج میں رکاوٹ پیدا کرکے جمہوری قدروں پر ضرب لگا رہی ہیں۔

Nov 19, 2016 02:36 PM IST | Updated on: Nov 19, 2016 02:36 PM IST
پارلیمنٹ کے کام کاج میں رکاوٹ پیدا کر ملک کا نقصان کر رہا ہے اپوزیشن : جگدمبیكا پال

بستی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور ڈومریا گنج سے ممبر پارلیمنٹ جگدمبیكا پال نے آج کہا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی میں رکاوٹ کھڑی کر کے کانگریس اور کچھ دیگر اپوزیشن پارٹیاں واقعی ملک کا نقصان کر رہی ہیں۔ مسٹر پال نے نامہ نگاروں سے کہا کہ نوٹوں کو منسوخ کرنے کی مخالفت کے سلسلے میں کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیاں پارلیمنٹ کے کام کاج میں رکاوٹ پیدا کرکے جمہوری قدروں پر ضرب لگا رہی ہیں۔ ان کا رویہ انتہائی غیر منصفانہ ہے جو ملک کے عوام کو قطعی قابل قبول نہیں ہے۔

ڈومریا گنج کے ایم پی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے مفاد میں پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے نوٹ بند کئے ہیں۔ اس سے ملک کو کالے دھن، جعلی نوٹ اور بدعنوانی سے نجات ملے گی۔ مرکزی حکومت شہریوں کو تکلیف سے بچانے کے لئے مسلسل کوشاں ہے۔ شادی کرنے والوں اور کسانوں کو رقم نکالنے کی خصوصی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ملک کے منتخب پٹرول پمپوں پر بھی دو ہزار روپے تک روپے بدلنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ نوٹ تبدیل کرنے کا مسئلہ کچھ دنوں میں ختم ہو جائے گا۔

مسٹر پال نے کہا کہ وزیر اعظم کے فیصلے کی ملک بھر میں تعریف ہو رہی ہے۔ صرف کالے دھن کے مالک ہی اس فیصلے پر تنقید کر رہے ہیں۔

Loading...

Loading...