جیش نے پاکستان اور آئی ایس آئی کی مدد سے کیا پلوامہ میں دہشت گردانہ حملہ: فوج

پلوامہ حملے کے ماسٹر مائنڈ رشید غازی کی موت کی تصدیق فوج نے کر دی ہے۔ فوج نے بتایا ہے کہ جیش نے پاکستان اور آئی ایس آئی کی مدد سے پلوامہ میں حملہ کیا ہے۔

Feb 19, 2019 11:17 AM IST | Updated on: Feb 19, 2019 11:39 AM IST
جیش نے پاکستان اور آئی ایس آئی کی مدد سے کیا پلوامہ میں دہشت گردانہ حملہ: فوج

لیفٹننٹ کرنل کے جے ایس ڈھلن

پلوامہ حملے کے ماسٹر مائنڈ رشید غازی کی موت کی تصدیق فوج نے کر دی ہے۔ فوج نے بتایا ہے کہ جیش نے پاکستان اور آئی ایس آئی کی مدد سے پلوامہ میں حملہ کیا ہے۔ لیفٹننٹ کرنل کے جے ایس ڈھلن نے بتایا کہ ہندستانی فوج نے 100 گھنٹے سے بھی کم وقت میں پلوامہ کا بدلہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر وادی میں جو بھی دہشت گرد گھسے گا اسے مار گرایا جائے گا۔ فوج نے طے کیا ہے کہ جو بندوق اٹھائے گا اسے مارا جائے گا۔ کشمیر میں جیش  کے سارے ٹاپ دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔

اس سے پہلے جانکاری آئی تھی کہ جموں۔کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر حملے کے دوران آر ڈی ایکس کا استعمال کیا گیا تھا۔ حملے میں جس شدت کے آر ڈی ایکس کا استعمال کیا گیا ہے وہ ڈیفینس فورسز سے ہی ملتا ہے۔ فورینسک ایکسپرٹ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو اتنا طاقتور آر ڈی ایکس پاکستان ڈیفینس فورسز کی طرف سے دیا گیا تھا۔ غور طلب ہے کہ پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں سی آر پی ایف کے 40جوان شہید ہو گئے تھے۔

Loading...

جانچ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ جیش محمد کے دہشت گردوں نے پٹھو بیگ سے آر ڈی ایکس کو ہندستان کے اندر تک پہنچایا تھا۔ اس حملے کو انجام دینے کیلئے چھ دہشت گرد ہندستان میں گھسے تھے اور انہوں نے حملے کی پوری سازش رچی تھی۔ حملے کو انجام دینے کیلئے جس گاڑی کا استعمال کیا گیا تھا اس کا چیچس نمبر بھی مٹانے کی کوشش کی گئی تھی۔ جانچ میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دہشت گردوں کے پاس اب بھی 20 کلو کے قریب  آر ڈی ایکس موجود ہے جسے وہ کبھی بھی حملے میں استعمال کر سکتے ہیں۔

جانچ سے معلوم ہوا ہے کہ اتنے بڑے دھماکے کو کرنے کیلئے آر ڈی ایکس کو کئی مہینوں پہلے ہی ہندوستان لایا گیا ہوگا اور حملے والے دن اسے 5 سے 7 کلو میٹر کی دوری پر ہی اسے تیار کیا گیا ہوگا۔ سینئر ایکسپرٹ نے دعوی کیا ہے کہ اس حملے میں تقریبا 50۔70 کلو گرام آر ڈی ایکس کا استعمال کیا گیا تھا تاکہ 100۔300 کلوگرام صلاحیت والی چیز کو ختم کیا جا سکے۔

Loading...