پنجاب میں گھسے جیش محمد کے 7 دہشت گرد، دہلی پر بڑے حملے کا اندیشہ

مانا جا رہا ہے کہ یہ دہشت گرد سڑک راستہ سے دہلی کی طرف آکر کوئی بڑی واردات کو انجام دے سکتے ہیں

Nov 15, 2018 02:13 PM IST | Updated on: Nov 15, 2018 03:03 PM IST
پنجاب میں گھسے جیش محمد کے 7 دہشت گرد، دہلی پر بڑے حملے کا اندیشہ

علامتی تصویر

پنجاب پولیس انٹلی جنس کے ان پٹ کے مطابق جیش محمد کے 6۔7 دہشت گرد پنجاب میں گھس چکے ہیں۔ یہ فی الحال پنجاب کے فیروزپور کے آس پاس ہو سکتے ہیں۔ فی الحال پوری ریاست میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور انتظامیہ احتیاط سے جانچ کر رہے ہیں۔

پنجاب کا فیروزپور ضلع پاکستان کی سرحد سے متصل ہے اور مانا جا رہا ہے کہ یہ دہشت گرد دراندازی کرکے اس علاقے میں آ چکے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ دہ شت گرد دہلی کی طرف بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بدھ کو پنجاب کے پٹھان کوٹ کے مادھوپور سے  مشتبہ کے ذریعے لوٹی گئی کار کو بھی اسی دہشت گردانہ حملے کی سازش سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔

Loading...

مانا جا رہا ہے کہ یہ دہشت گرد سڑک راستہ سے دہلی کی طرف آکر کوئی بڑی واردات کو انجام دے سکتے ہیں اور دہلی نہ پہنچنے کی حالت مں پنجاب میں بھی کوئی بڑا دہشت گردانہ حملہ کیا جا سکتا ہے۔ سکیورٹی ایجنسیوں کے ذرہعے فیروزپور کے سارے سرحدی علاقہ کو سیل کر دیا گیا ہے۔

Loading...