جامعہ ملیہ اسلامیہ اور تائیوان کی یونیورسٹی کے درمیان تعلیمی تعاون کے معاہدہ پر دستخط

نئی دہلی۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ اور تائیوان کی نیشنل کاوسنگ نارمل یونیورسٹی نے تعلیمی تعاون کے فروغ کے لئے آج یہاں ایک معاہدہ پر دستخط کئے۔

Oct 10, 2017 07:03 PM IST | Updated on: Oct 10, 2017 07:03 PM IST
جامعہ ملیہ اسلامیہ اور تائیوان کی یونیورسٹی کے درمیان تعلیمی تعاون کے معاہدہ پر دستخط

تائیوان کے وزیر ڈپٹی تعلیم ڈاکٹرہیٹر یاو کی قیادت میں ایک اعلی سطحی وفد آج جامعہ ملیہ اسلامیہ آیا اور جامعہ کے ساتھ اپنے ملک کی یونیورسٹیوں کے درمیان تعلیمی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت کے بارے میں اظہار خیال کیا۔

نئی دہلی۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ اور تائیوان کی نیشنل کاوسنگ نارمل یونیورسٹی نے تعلیمی تعاون کے فروغ کے لئے آج یہاں ایک معاہدہ پر دستخط کئے۔ اس معاہدے کے تحت، دونوں یونیورسٹی تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی اور آرٹ کے شعبوں میں ایک دوسرے کو تعاون دینے کی مجاز ہوں گی۔ تائیوان کے وزیر ڈپٹی تعلیم ڈاکٹرہیٹر یاو کی قیادت میں ایک اعلی سطحی وفد آج جامعہ ملیہ اسلامیہ آیا اور جامعہ کے ساتھ اپنے ملک کی یونیورسٹیوں کے درمیان تعلیمی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر جامعہ ملیہ اور تائیوان کی نیشنل کاوسنگ نارمل یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

اس معاہدہ کے تحت دونوں یونیورسٹیوں میں تعلیمی پروگراموں کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ سیمینار، طلباء کے تبادلے اور مشترکہ تحقیق جیسے کام  شامل ہوں گے۔ اس اعلی سطحی وفد میں تائیوان کے ڈپٹی نائب وزیر تعلیم ڈاکٹرہیٹر یاو کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل این ڈی بی پین ہنگانگ لیو اور نیشل کاونسنگ نارمل یونیورسٹی کے نائب صدر شامل تھے ۔

مسٹر یاؤ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلیم اور تحقیق پر تبادلہ خیال کیا اور امید کی کہ دونوں تعلیمی ادارے دو طرفہ تعاون میں اہم شراکت دار ہوں گے۔ مسٹر یاو نے تائیوان کی حکومت اوردونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے درمیان خیالات اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے’ یونیورسٹی پریسینٹس ‘نامی ایک رسمی فورم قائم کرنے کی بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو بڑھانے کے لئے، تائیوان حکومت ہر سال 1000 ہندوستانی طلباء کو اسکالرشپ فراہم کرنا چاہتی ہے، تاکہ وہ ہر سال تعلیم اور تحقیق کیلئے طلباء تائیوان آ سکیں۔

Loading...

اس موقع پر جامعہ ملیہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے امید ظاہر کی کہ دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان اس تعاون سے تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تحقیق کر رہے طلباء کو فائدہ ہوگا۔ اس موقع پر جامعہ ملیہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے امید ظاہر کی کہ دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان اس تعاون سے تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تحقیق کر رہے طلباء کو فائدہ ہوگا۔

اس موقع پر جامعہ ملیہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے امید ظاہر کی کہ دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان اس تعاون سے تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تحقیق کر رہے طلباء کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے ایشیائی ممالک کی یونیورسٹیوں کے درمیان تعلیمی تعاون بڑھانے پر خاص زور دیا۔

Loading...