جموں و کشمیر: اننت ناگ میں آر پی ایف کی ایک پارٹی پر گرنیڈ حملہ، ایک راہگیر زخمی

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ہفتہ کے روز مشتبہ جنگجوؤں نے سی آر پی ایف کی ایک پارٹی پر گرینیڈ پھینکا جس کے نتیجے میں ایک راہ گیر زخمی ہوا

Jan 19, 2019 02:35 PM IST | Updated on: Jan 19, 2019 02:40 PM IST
جموں و کشمیر: اننت ناگ میں آر پی ایف کی ایک پارٹی پر گرنیڈ حملہ، ایک راہگیر زخمی

فائل تصویر

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ہفتہ کے روز مشتبہ جنگجوؤں نے سی آر پی ایف کی ایک پارٹی پر گرینیڈ پھینکا جس کے نتیجے میں ایک راہ گیر زخمی ہوا۔ یو این آئی کو موصولہ اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں کے پی روڑ پرتعینات سی آر پی ایف کی ایک پارٹی پر ہفتہ کے روز مشتبہ جنگجوؤں نے گرنیڈ پھینکا جس کے نتیجے میں ایک راہگیر زخمی ہوا ۔

زخمی راہگیر کو علاج ومعالجے کےلئے ضلع ہسپتال اننت ناگ منتقل کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ وادی میں گذشتہ دس دنوں کے دوران یہ پانچواں گرنیڈ حملہ ہے۔

Loading...

Loading...