جموں وکشمیر پولیس کو ملی بڑی کامیابی ، نوید جٹ کا قریبی ساتھی گرفتار ، بڑی مقدار میں قابل اعتراض مواد برآمد

ریاستی پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد سری نگر اور گاندربل پولیس نے مشترکہ طورپر کنگن گاندربل میں دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ ایک سرگرم جنگجو کو گرفتار کیا ہے۔

Dec 20, 2018 09:44 PM IST | Updated on: Dec 20, 2018 09:44 PM IST
جموں وکشمیر پولیس کو ملی بڑی کامیابی ، نوید جٹ کا قریبی ساتھی گرفتار ، بڑی مقدار میں قابل اعتراض مواد برآمد

علامتی تصویر ۔

جموں وکشمیر پولیس نے لشکر طیبہ کے مہلوک کمانڈر نوید جٹ کے ایک قریبی ساتھی کو گرفتار کیا ہے۔ ریاستی پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد سری نگر اور گاندربل پولیس نے مشترکہ طورپر کنگن گاندربل میں دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ ایک سرگرم جنگجو کو گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے بتایا 'گرفتار شدہ جنگجو کی شناخت زبیر شبیر بٹ ولد شبیر احمد ساکنہ ملہ پورہ قاضی گنڈ کے بطور ہوئی ہے۔ مذکورہ جنگجو لشکر طیبہ سے وابستہ ہے اور وہ نوید جٹ عرف ہانزلہ اور عمر رشید وانی عرف ابو ہادی کا قریبی ساتھی رہ چکا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار کئے گئے جنگجو کے خلاف جرائم کی ایک لمبی فہرست موجود ہے اور وہ کئی تخریبی کارروائیوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ انہوں نے بتایا 'زبیر نامی جنگجو ہتھیار چھیننے کے کئی واقعات میں بھی شامل رہا ہے اوریہی اننت ناگ اور کولگام اضلاع میں پنچایتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو دھمکیاں دینے کا مرتکب رہا ہے۔

پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار شدہ جنگجو کے قبضے سے بڑی مقدار میں قابلِ اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ چنانچہ دیگر تخریبی کارروائیوں میں گرفتار جنگجو کے ملوث ہونے کی بھی جانچ پڑتال ہو رہی ہے۔

Loading...