جموں و کشمیر : گھر لوٹ رہی خاتون کو گھسیٹ کر لے گیا جنگل ، آبروریزی کی ، بتانے پر سنگین نتائج کی دی دھمکی

جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور کے دور افتادہ علاقے سے جمعہ کے روز پولیس نے مبینہ عصمت دری کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

Jan 04, 2019 05:19 PM IST | Updated on: Jan 04, 2019 05:19 PM IST
جموں و کشمیر : گھر لوٹ رہی خاتون کو گھسیٹ کر لے گیا جنگل ، آبروریزی کی ، بتانے پر سنگین نتائج کی دی دھمکی

علامتی تصویر

جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور کے دور افتادہ علاقے سے جمعہ کے روز پولیس نے مبینہ عصمت دری کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اودھم پور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجیو پانڈے نے بتایا کہ پنچاری کے کوٹھی لیڑ علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے پنچاری پولیس تھانہ میں ایک تحریری شکایت درج کروائی تھی جس میں خاتون نے الزام لگایا کہ جب وہ گھر لوٹ رہی تھی تو رنکو نامی شخص جو پٹھی اودھم پور کا رہنے والا ہے، اس کو گھسیٹ کر جنگل میں لے گیا اور اس کی عصمت دری کی۔

عصمت دری کرنے کے بعد ملزم نے متاثرہ کو دھمکی بھی دی کہ اگر اس نے پولیس میں درج کر وانے کی کوشش کی تو اس کے سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔ متاثرہ کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے معاملہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے۔

چھاپے کے دوران اودھم پور کے پٹھی علاقے سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی نے مزید کہا کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے عصمت دری کے معاملہ کو حل کر لیا ہے اور مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

Loading...

Loading...