جموں وکشمیر: ہم اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے تیارہیں: ستیہ پال ملک

جموں وکشمیر کے گورنرنے کہا ہے کہ اسمبلی انتخابات کی تاریخیں الیکشن کمیشن طے کرے گا۔ ہم انتخابات کرانے کے لئے تیار ہیں۔ ہم انتخابات کے لئے مکمل طورپرتیارہیں۔

Jan 11, 2019 10:05 PM IST | Updated on: Jan 11, 2019 10:05 PM IST
جموں وکشمیر: ہم اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے تیارہیں: ستیہ پال ملک

جموں وکشمیر کے گورنرستیہ پال ملک: فائل فوٹو

سری نگر: جموں وکشمیر کے گورنرستیہ پال ملک نے کہا کہ ریاستی گورنرانتظامیہ اسمبلی انتخابات کےانعقاد کے لئے تیارہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن جب چاہیں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرسکتا ہے۔ گورنر ملک نے  جمعہ کو جموں میں نومنتخب سرپنچوں کی ایک تقریب کے حاشئے پرنامہ نگاروں سے بات چیت کررہے تھے۔

انہوں نے کہا 'اسمبلی انتخابات کی تاریخیں الیکشن کمیشن طے کرے گا۔  ہم انتخابات کرانے کے لئے تیار ہیں۔ ہم انتخابات کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں'۔ گورنر ستیہ پال نے اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے سارے مسئلوں کا حل نوجوانوں کے پاس ہے۔

Loading...

گورنرکا کہنا تھا 'کشمیر کا مسئلہ 13 سے 30 سال کے نوجوانوں کے درمیان ہے۔ ان کے پاس شام کے بعد کرنے کو کچھ نہیں ہوتا ہے۔ سنیما نہیں ہے۔ باہرجانے کی جگہ نہیں ہے۔ ابھی میں نے ایک سنیما گھرکی سنگ بنیاد رکھوائی'۔

ستیہ پال ملک نے سرپنچوں سے مخاطب ہوکرکہا کہ وہ ان سے پیشگی اطلاع کے بغیر بھی ملنے آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا 'اگر کوئی سرپنچ پیشگی اطلاع کے بغیر مجھ سے ملنے آئے گا، تو میں اس سے ضرور ملوں گا۔ میں افسروں سے بھی کہوں گا کہ وہ سرپنچوں کے ساتھ احترام سے پیش آئیں۔

انہوں نے کہا کہ سرپنچوں کو یہ مانا جائے کہ وہ لوگوں کے چنے ہوئے نمائندے ہیں۔ انہوں نے کہا 'آپ کے فنڈز بہت جلد واگزارکئے جائیں گے۔ اسکیموں کی عمل آوری کے دوران آپ سے صلح مشورہ کیا جائے گا'۔

Loading...