بھرت پور میں جاٹ ریزرویشن کے مظاہرین نے بس کو آگ لگائی

بھرت پور۔ راجستھان کے بھرت پور میں جاٹ ریزرویشن تحریک نے پرتشدد شکل اختیار کرلی ہے۔

Feb 22, 2016 01:26 PM IST | Updated on: Feb 22, 2016 01:30 PM IST
بھرت پور میں جاٹ ریزرویشن کے مظاہرین نے بس کو آگ لگائی

بھرت پور۔ راجستھان کے بھرت پور میں جاٹ ریزرویشن تحریک نے پرتشدد شکل اختیار کرلی ہے۔  بھرت پور ۔متھرا شاہراہ پر واقع گھورموئی آئل ڈپو کے نزدیک روڈ ویز جے پور ڈپو کی ایک بس میں آگ لگائے جانے کے ساتھ ہی آگرہ۔ جے پور قومی شاہراہ نمبر گیارہ کو اونچا نگلہ کے نزدیک جام کردیا گیا۔ تھانہ ادھوگ نگر کے انچارج نے بتایا کہ آگ کے حوالے کی گئی روڈویز بس اتوار کو متھرا سے واپس بھرت پور آئی تھی جسے راستہ جام کرنے کے بعد گھورموئی آئل ڈپو کے نزدیک کھڑی کردی گئی تھی، تبھی مظاہرین نے اسے آگ لگادی ۔ لیکن بس کے اندر کوئی مسافر موجود نہیں تھا، جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

مظاہرین کے اشتعال انگیز رخ کو دیکھتے ہوئے فی الحال پولیس موقع پر نہیں پہنچ پارہی ہے۔ اسی طرح آگرہ ۔ جے پور قومی شاہراہ نمبر گیارہ کے اونچا نگلہ پر بھی مظاہرین کی زبردست بھیڑ موجود ہے اور اس شاہراہ پر بھی آمدورفت بند کردی گئی ہے۔

Loading...

Loading...