جیوصارفین نےکیا کمال، تین ماہ میں خرچ کئے 864 کروڑجی بی ڈیٹا

گزشتہ تین ماہ میں ریلائنس جیوکا ہرماہ اوسط ریوینیوفی صارف 130 روپئے اورڈیٹا استعمال تقریباً 10.8 جی بی، وائس کال کا استعمال 794 منٹ فی صارف رہا۔

Jan 18, 2019 05:16 PM IST | Updated on: Jan 18, 2019 05:52 PM IST
جیوصارفین نےکیا کمال، تین ماہ میں خرچ کئے 864 کروڑجی بی ڈیٹا

فائل فوٹو

ریلائنس جیوکےآنے کے بعد ڈیٹا کے استعمال اورخرچ کرنے میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اپنے صارفین کوہائی اسپیڈ ڈیٹا اورالگ الگ سروس مہیا کرانے کے سبب ہی آج اس کا یوزربیس 28 کروڑسے اوپرپہنچ چکا ہے۔ جیونےاس کے بارے میں اپنے سالانہ رپورٹ میں جانکاری دی۔ کمپنی نے بتایا کہ گزشتہ سہ ماہی میں جیوسے 2.7 کروڑصارفین منسلک ہوئے ہیں اورگزشتہ تین ماہ میں جیوصارفین نے 864 کروڑجی بی ڈیٹا استعمال کیا ہے۔

گزشتہ سہ ماہی میں ریلائنس جیوکا فی ماہ اوسط ریوینیو(اے آرپی یو) فی صارف 130 روپئےاورڈیٹا یوزرتقریباً 10.8 جی بی، وائس کال کا استعمال 794 منٹ فی صارف رہا۔ وہیں اگرویڈیو کنزپشن کی بات کریں تواس میں بھی تیزی سےاضافہ ہوا ہے۔ اس کولےکرجیونے 460 کروڑآورس پرماہانہ کا فیگردیا ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ مالی سال میں کمپنی کا یوزربیس بھی 18 کروڑتک اضافہ ہوا ہے۔

Loading...

اگربات کریں گزشتہ سہ ماہی کی تواس دوران کمپنی کا کل وایرلیس ڈیٹا کنزپشن 864 کروڑجی بی اورکل وائس ٹریفک 63,406 کروڑمںٹ رہا۔ اس کولےکرریلائنس انڈسٹریزکے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ وہ ایسا پلیٹ فارم تیارکرنا چاہتے ہیں جو کنیکٹویٹی کے معاملے میں سب کی زندگی بدل دے۔

واضح رہے کہ ریلائنس اپنےصارفین کے لئے مسلسل نئی نئی اسکیمیں لانچ کررہا ہے۔ کمپنی نے 2018 میں ہوئے اے جی ایم (سالانہ جنرل میٹنگ) میں جیوگیگا فائبرسروس لانچ کرنے کی بات کہی تھی اوراب جلد ہی اسے لانچ کیا جاسکتا ہے۔ یہ ایک فائبرٹودی ہوم (ایف ٹی ٹی ایچ) سروس ہے، جس کے تحت ہائی اسپیڈ فائبرکےذریعہ فکسڈ لائن براڈ بینڈ کنکشن دیا جائے گا، جس سے 1 جی بی پی ایس تک کی اسپیڈ ملے گی۔

ڈسکلیمر: نیوز 18 اردو ریلائنس انڈسٹریزکی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمینٹ لمیٹیڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمینٹ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریزکے پاس ہی ہے

Loading...