جموں۔کشمیر کے سوپور میں سکیورٹی فورسز سے انکاؤنٹر میں ایک دہشت گرد ہلاک، دو کو گھیرا

بتایا جا رہا ہے کہ ابھی بھی دو دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں۔ جموں۔کشمیر پولیس، سی آر پی ایف قومی رائفلز جوائنٹ آپریشن کے تحت دہشت گردوں سے مقابلہ کر رہی ہے۔

Feb 22, 2019 10:27 AM IST | Updated on: Feb 22, 2019 10:35 AM IST
جموں۔کشمیر کے سوپور میں سکیورٹی فورسز سے انکاؤنٹر میں ایک دہشت گرد ہلاک، دو کو گھیرا

علامتی تصویر

پلوامہ حملے میں 14 فروری کو سی آر پی ایف قافلے پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد سے جموں۔کشمیر میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان انکاؤنٹر تیز ہو گیا ہے۔ جمعہ کو سوپور کے وارپورہ میں چل رہے انکاؤنٹر میں اب تک ایک دہشت گرد کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ابھی بھی دو دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں۔ جموں۔کشمیر پولیس، سی آر پی ایف قومی رائفلز جوائنٹ آپریشن کے تحت دہشت گردوں سے مقابلہ کر رہی ہے۔

سکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ جموں۔کشمیر میں سوپور کے وارپورہ کے ایک مکان میں کچھ دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں۔ اطلاع کی بنیاد پر سی آر پی ایف نے جموں۔کشمیر پولیس اور قومی رائفلز کے ساتھ مل کر علاقے کا محاصرہ کر لیا ۔ خود کو گھرتا دیکھ کر دہشت گردوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔ ابھی تک کی اطلاع کے مطابق ایک دہشت گرد ہلاک ہو چکا ہے جبکہ دو ابھی بھی گھر میں چھپے ہوئے ہیں۔ خبروں کے مطابق پولیس نے علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہیں جس کے مد نظر دہشت گرد ایک دوسرے کے رابطہ نہیں کر پارہے ہیں۔

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com