پلوامہ حملہ: گورنر ستیہ پال ملک نے دیں ہدایات، بغیر رحم کئے قصورواروں پر کارروائی کرے پولیس

جموں۔کشمیر کے پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے معاملے میں گورنر ستیہ پال ملک نے سنیچر کو ہائی لیول میٹنگ کی ہے۔ راج بھون میں ہوئی اس میٹنگ میں پلوامہ حملے کے بعد ریاست کے لا اینڈ آرڈر پر چرچا ہوئی۔

Feb 16, 2019 09:53 PM IST | Updated on: Feb 16, 2019 09:55 PM IST
پلوامہ حملہ: گورنر ستیہ پال ملک نے دیں ہدایات، بغیر رحم کئے قصورواروں پر کارروائی کرے پولیس

جموں وکشمیر کے گورنرستیہ پال ملک: فائل فوٹو

جموں۔کشمیر کے پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے معاملے میں گورنر ستیہ پال ملک نے سنیچر کو ہائی لیول میٹنگ کی ہے۔ راج بھون میں ہوئی اس میٹنگ میں پلوامہ حملے کے بعد ریاست کے لا اینڈ آرڈر پر چرچا ہوئی۔ ہائی لیول میٹنگ میں گورنر ملک نے پولیس کو ہدایات دی ہیں کہ جو لوگ تشدد آگ زنی  اور افواہ میں شامل ہیں ان پر بغیر رحم کئے سخت کارروائی کی جائے۔

غور طلب ہے کہ جموں و کشمیر میں 20 سال میں سب سے بڑا دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے۔ پلوامہ میں اونتی پورہ کے گوری پورہ علاقے میں سی آر پی ایف کے قافلے پر دہشت گردوں نے آئی ای ڈی سے بڑا دہشت گردانہ حملہ کیا ہے پھر تابڑتوڑ فائرنگ کی۔

اس دہشت گردانہ حملے میں  سی آر پی ایف کے 40 جوانوں کے شہید ہو گئے۔ واضح ہو کہ  سی آر پی ایف کے قافلے میں78  گاڑیاں شامل تھیں۔ یہ سبھی چھٹیاں ختم کرکے ڈیوٹی پر لوٹ رہے تھے۔ اس میں 2500 سے زیادہ جوان سوار تھے۔ جن میں زیادہ تر اپنی چھٹیاں گزارنے کے بعد واپس ڈیوٹی پر لوٹ رہے تھے۔

Loading...

جموں۔کشمیر قومی شاہراہ پر اونتی پورہ علاقے میں لاٹو موڈ پر اس قافلے پر نشانہ لگاکر حملہ کیا ھیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی لیڈران نے حملے کی مذمت کی۔ زخمیوں کا سری نگر میں واقع آرمی اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

Loading...