شادی کے چند گھنٹوں پہلے چچی کے ساتھ فرار ہوا دولہا، دلہن نے کیا کیس

مین پوری : مین پوری سے چونکانے والی خبر آ رہی ہے ، یہاں ایک نوجوان شادی کے کچھ گھنٹے پہلے اپنی چچی کے ساتھ فرار ہو گیا۔ یہ واقعہ ضلع کے كراولي تھانے کے اشوك پور سوني گاؤں کا ہے۔ بدھ کو دہلی کے اتم نگر کے رہنے والے روی کی بارات اشوك پور سوني گاؤں جانے والی تھی، لیکن بارات گھر سے نکلنے کے کچھ گھنٹے قبل ہی دولہا اپنی چچی کے ساتھ فرار ہو گیا۔

Feb 26, 2016 01:40 PM IST | Updated on: Feb 26, 2016 01:40 PM IST
شادی کے چند گھنٹوں پہلے چچی کے ساتھ فرار ہوا دولہا، دلہن نے کیا کیس

مین پوری : مین پوری سے چونکانے والی خبر آ رہی ہے ، یہاں ایک نوجوان شادی کے کچھ گھنٹے پہلے اپنی چچی کے ساتھ فرار ہو گیا۔ یہ واقعہ ضلع کے كراولي تھانے کے اشوك پور سوني گاؤں کا ہے۔ بدھ کو دہلی کے اتم نگر کے رہنے والے روی کی بارات اشوك پور سوني گاؤں جانے والی تھی، لیکن بارات گھر سے نکلنے کے کچھ گھنٹے قبل ہی دولہا اپنی چچی کے ساتھ فرار ہو گیا۔

انگلش ڈیلی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اشوك پور سوني گاؤں میں لڑکی کے اہل خانہ شادی کی تیاریوں میں مصروف تھے ، تبھی انہیں لڑکے والوں کا فون آیا، جس کے بعد لڑکی کے اہل خانہ کے پاؤں تلے سے زمین کھسک گئی۔

تاہم لڑکا دیر رات واپس لوٹ آیا اور اہل خانہ کے سمجھانے کے بعد شادی کے لئے تیار بھی ہو گیا، لیکن جب لڑکی کو ساری باتیں معلوم ہوئیں، تو اس نے شادی سے انکار کر دیا اور اپنے اہل خانہ کو لڑکے اور اس کے کنبہ کے خلاف پولیس میں رپورٹ درج کرانے کو کہا۔

جس کے بعد لڑکی کی ماں نے روی اور اس کے کنبہ کے خلاف جھوٹ بولنے اور دھوکہ دہی کا کیس درج کرایا ہے۔ ایس ایچ او کوتوالی کے مطابق لڑکا اور اس کے اہل خانہ کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 420 سمیت دیگر دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Loading...

Loading...