بھوانی - کالندی ایکسپریس کی ٹوائلیٹ میں دھماکہ، جیش محمد کا خط ملا

کانپور- بھوانی کالندی ایکسپریس کے جنرل کوچ کے ٹوائلیٹ میں ایک کم شدت کا دھماکہ ہوا ہے۔ کانپورکے پاس واقع براج پورریلوے اسٹیشن پریہ دھماکہ ہوا ہے۔

Feb 20, 2019 10:43 PM IST | Updated on: Feb 20, 2019 10:43 PM IST
بھوانی - کالندی ایکسپریس کی ٹوائلیٹ میں دھماکہ، جیش محمد کا خط ملا

علامتی تصویر

کانپور- بھوانی کالندی ایکسپریس کے جنرل کوچ کے ٹوائلیٹ میں دھماکے کی خبرہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹرین کے جنرل کوچ کے بیت الخلا میں تقریباً 7 بج کر10 منٹ پردھماکہ ہوا۔ حالانکہ یہ دھماکہ کم شدت کی بتائی جارہی ہے۔ موقع پردہشت گرد تنظیم جیش محمد کے نام سے لکھی گئی ایک دھمکی آمیزخط بھی ملا ہے۔

دھماکے میں اب تک کسی کےنقصان ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ اس دھماکے کی اطلاع کے بعد دہشت گردی مخالف اسکواڈ کی ٹیم اورریلوے پولیس موقع پرپہنچ گئی ہے۔ بم اسکواڈ کو بھی بلا لیا گیا ہے۔ جگہ جگہ سرچ آپریشن چلایا جارہا ہے۔

Loading...

کانپورشہرکے پاس براج پورریلوے اسٹیشن پریہ دھماکہ ہوا۔ پہلی نظرمیں مانا جارہا ہے کہ بیت الخلا میں کوئی دھماکہ خیزاشیا رکھا ہوا تھا، جس میں دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے بعد افراتفری کی حالت ہے۔

Latter

ٹرین میں دھماکے کی خبرکے بعد ایس ایس پی کانپورموقع پر پہنچے گئے ہیں۔ اے ڈی جی ریلوے کے مطابق ٹرین کے سبھی کوچوں کی جانچ کی جارہی ہے۔ ابھی یہ نہیں پتہ چل سکا ہے کہ دھماکے میں کس چیزکا استعمال کیا گیا ہے۔

Loading...