ففونڈا قصبہ کے سرکاری پرائمری اسکول کو یو پی اسکول ایوارڈ سے نوازا گیا

میرٹھ کے ففونڈا قصبہ کے سرکاری پرائمری اسکول کو تعلیمی ماحول ، صاف صفائی اور بہتر نظام کی بنیاد پر ریاستی حکومت کے یو پی اسکول ایوارڈ سے نوازا گیا ہے

Sep 08, 2016 08:45 PM IST | Updated on: Sep 08, 2016 08:46 PM IST
ففونڈا قصبہ کے سرکاری پرائمری اسکول کو یو پی اسکول ایوارڈ سے نوازا گیا

میرٹھ : میرٹھ کے ففونڈا قصبہ کے سرکاری پرائمری اسکول کو تعلیمی ماحول ، صاف صفائی اور بہتر نظام کی بنیاد پر ریاستی حکومت کے یو پی اسکول ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ پرائمری اسکول کی اس تصویر کو پیش کرنے میں سب سے اہم کردار ادا کرنے والی اسکول کی ہیڈ انچارج کوثر جہاں نے ایوارڈ کو حاصل کرنے کے بعد دوگنی طاقت سے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ تعلیم کی روشنی کو سماج کے کمزور طبقے تک پہنچانے کی اس کوشش میں جہاں کوثر کو ایماندار اور سنجیدہ افسران کی مدد حاصل ہوئی ، وہیں اہل خانہ کا بھی بھرپور تعاون حاصل رہا۔

اپنی بیٹی کی کوششوں اور کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے کوثر کے والد نے بھی بیٹیوں کی تعلیم پر سماج سے زور دینے کی اپیل کی ۔ خیال رہے کہ ایک سرکاری ٹیچر کی حیثیت سے میرٹھ کی کوثر جہاں نے تعلیمی خدمات انجام دیتے ہوئے اپنی محنت اور لگن سے سرکاری پرائمری اسکول کی تصویر بدلنے کی بھرپور کوشش کی ہے ۔

کوثر کی اس کوشش کو ای ٹی وی نے سماج کے سامنے ایک نظیر کے طور پر پیش کیا تھا اور اب یو پی حکومت نے بھی کوثر جہاں کی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے ففونڈا کے اس پرائمری اسکول کو یو پی اسکول ایوارڈ سے نوازا ہے ۔ یوم اساتذہ کے موقع پر اس ایوارڈ کو حاصل کرکے کوثر جہاں خوش نظر آئیں ، وہیں انہوں نے اپنی اس مہم کے پیغام کے طور پر لوگوں تک پہنچانے کے لئے ای ٹی وی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Loading...

Loading...