مل گئی وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی کار، دلی سیکریٹریٹ سے ہوئی تھی چوری

نئی دہلی۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی چوری ہوئی نیلی رنگ کی ویگن آر کار ہفتہ کے روز غازی آباد سے مل گئی۔

Oct 14, 2017 10:28 AM IST | Updated on: Oct 14, 2017 01:26 PM IST
مل گئی وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی کار، دلی سیکریٹریٹ سے ہوئی تھی چوری

یہ نیلی کار انا تحریک کے وقت سے ہی کیجریوال کی شناخت رہی ہے۔

نئی دہلی۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی چوری ہوئی نیلی رنگ کی ویگن آر کار ہفتہ کے روز غازی آباد سے مل گئی۔ بتا دیں کہ کیجریوال کی یہ کار عام آدمی پارٹی کے میڈیا سیل میں کام کرنے والی وندنا چلاتی تھیں۔

یہ کار دلی سکریٹریٹ بھون کے سامنے سے چوری ہوئی تھی۔ اسے دلی کا ایک بہت ہی محفوظ علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ ان کی بلیو رنگ کی ویگن آر کار تھی جس کا استعمال وہ دلی انتخابات کے دوران خوب کرتے تھے۔ انہوں نے کئی تاریخی مواقع پر اس کار کا استعمال کیا۔ دہلی کا وزیراعلی بننے کے بعد پہلی بار وہ اسی کار سے اپنے دفتر پہنچے تھے۔

Loading...

یہ نیلی کار انا تحریک کے وقت سے ہی کیجریوال کی شناخت رہی ہے۔ جمعرات کو چھٹھ پوجا کی تیاریوں کے جائزہ کے لئے کیجریوال ارکان اسمبلی اور افسران کے ساتھ میٹنگ کے لئے سیکرٹریٹ پہنچے تھے۔

Loading...