تنزیل احمد قتل کیس : مفرور منیر گرفتار ، پولیس کی پراپرٹی تھیوری پر اہل خانہ نے اٹھائے سوالات

میرٹھ : یوپی پولیس نے قومی تفتیشی ایجنسی کے افسر تنزیل احمد کے قتل کے اہم ملزم منیر کو دہلی سے گرفتار کرلیا ہے۔

Apr 08, 2016 03:55 PM IST | Updated on: Apr 08, 2016 03:55 PM IST
تنزیل احمد قتل کیس : مفرور منیر گرفتار ، پولیس کی پراپرٹی تھیوری پر اہل خانہ نے اٹھائے سوالات

میرٹھ : یوپی پولیس نے قومی تفتیشی ایجنسی کے افسر تنزیل احمد کے قتل کے اہم ملزم منیر کو دہلی سے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا دعوی ہے کہ ریحان اور منیر نے مل کر جائیداد تنازعہ میں اس قتل کو انجام دیا۔ خیال رہے کہ پولیس نے ریحان کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا اور ان کے دوستوں سمیت سات افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی تھی ۔ پولیس کے مطابق یہ ایک شوٹرس کے گروہ ہے ، جس کا منیر سرغنہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہلی میں کہیں ایک پراپرٹی کو لے کر تنازع تھا ، جس کے بعد اس قتل کی سازش رچی گئی۔لیکن تنزیل کے اہل نہ نے پولیس کی اس تھیوری پر اعتراض کیا ہے ۔ ان کے مطابق پولیس جانچ کو غلط سمت میں لے جا رہی ہے۔

تنزیل کے بھائی راغب احمد کے مطابق پولیس جانچ کو غلط طریقے سے انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس یہ تو بتائے کس جائیداد کا تنازع تھا اور کون رشتہ دار اس میں شامل تھا، ہمیں تو کچھ بھی پتہ نہیں، ہمیں نہیں پتہ پولیس ایسا کس دباؤ میں کر رہی ہے، لیکن یہ سب غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب انہیں ہی پتہ نہیں کے ان کی کون سی جائیداد ہے ، جس کو لے کر تنازع ہے تو پولیس کو کیسے پتہ چلا۔ پولیس کو بتانا چاہئے۔ اب تک کی جانچ سے وہ مطمئن نہیں ہیں ۔

Loading...

Loading...