گنگا جمنی تہذیب اور مشترکہ وراثت کو محفوظ رکھنے کا دیا پیغام

میرٹھ ۔ جنگ آزادی میں میرٹھ کے مجاہدین کی قربانیاں تاریخ کے صفحات میں سنہرے حروف سے درج ہیں۔

May 12, 2016 01:00 PM IST | Updated on: May 12, 2016 01:01 PM IST
گنگا جمنی تہذیب اور مشترکہ وراثت کو محفوظ رکھنے کا دیا پیغام

میرٹھ ۔  پہلی جنگ آزادی میں میرٹھ کے مجاہدین کی قربانیاں تاریخ کے صفحات میں سنہرے حروف سے درج ہیں۔ 10 مئی 1857 کی یاد میں اس دن کو یوم انقلاب کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ مختلف سماجی تنظیموں کے ساتھ سماجی تنظیم خدائی خدمتگار نے کاروان یادگار آزادی کے عنوان سے  ایک مہم کا میرٹھ سے  آغاز کیا ہے۔

 یوم جنگ آزادی کے موقع پر مغربی یو پی کے کئی علاقوں سے ہوکر میرٹھ پہنچے اس کارواں کا مقصد ملک میں امن، بھائی چارہ،  محبّت اور آپسی دردمندی کی فضا کو قائم کرنا ہے ۔ پہلی جنگ آزادی میں مغربی یو پی اور خاص طور پر میرٹھ کے مجاہدین کی قربانی اور انکے مقصد کو عوام تک پہنچانے کے لیے خدائی خدمتگار تنظیم نےاس خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے۔

خدائی خدمتگار تنظیم سے وابستہ ہوکر اپنی سماجی اور قومی خدمات انجام دینے والے افراد مانتے ہیں کہ ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب اسکی سانجھی وراثت ہے جسے محفوظ رکھنا نئی نسل کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے ۔

meerut

Loading...

مجاہدین کی قربانی ہندوستان کی آزادی کی ضمانت ہے اور ملک کی آزادی کے لیے دی گئی قربانی کے اس مقصد کو آج کے وقت میں پہچاننا سب سے زیادہ ضروری ہے ۔

Loading...