ایک 47 سال کا شخص 13 سال کی بچی کا ایک مہینے تک کرتا رہا ریپ، ایسے ہوا انکشاف

پولیس کو ملی جانکاری کے مطابق ملزم 13 سال کی بچی کو اپنے گھر پر کام کرنے کے بہانے بلاتا تھا اور اس کا ریپ کرتا تھا۔ اس بارے میں کسی کو جانکاری دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی دیتا تھا۔

Dec 01, 2018 09:07 AM IST | Updated on: Dec 01, 2018 11:00 AM IST
ایک 47 سال کا شخص 13 سال کی بچی کا ایک مہینے تک کرتا رہا ریپ، ایسے ہوا انکشاف

علامتی تصویر

ہماچل پردیش میں کلو ضلع کے آنی تھانہ علاقہ سے رونگٹے کھڑے کر دینے والا ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔ بتا دیں کہ 47 سال کا ایک شخص 13 سال کی نا بالغ بچی کا ایک مہینے تک ریپ کرتا رہا۔ پولیس کو ملی جانکاری کے مطابق ملزم 13 سال کی بچی کو اپنے گھر پر کام کرنے کے بہانے بلاتا تھا اور اس کا ریپ کرتا تھا۔ اس بارے میں کسی کو جانکاری دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی دیتا تھا۔ نابالغ نے ایک مہینے تک ظلم سہنے کے بعد اپنی خالہ کو آپ بیتی بتائی جس کے بعد خالہ نے تھانہ میں اس ملزم شخص کے خلاف معاملہ درج کرایا۔

شکایت ملنے کے بعد حرکت میں آئی پولیس نے ملزم شخص کو گرفتار کر کے کورٹ میں پیش کیا جہاں سے ملزم کو کورٹ نے دو دن کی پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ پولیس نے متاثرہ بچی کا میڈیکل سیمپل فارینسک جانچ کیلئے بھیج دیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف پوکسو ایکٹ آئی پی سی کی دفعہ 376،506 کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔

ایس پی کلو شالنی اگنی ہوتری نے کہا کہ آنی تھانے میں نابالغ کے اہل خانہ کی شکایت پر پوکسو ایکٹ، آئی پی سی کی دفعہ 376 اور 506 کے تحت معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نابالغ لڑکی نے بچے کو دیا جنم، پولیس فرار پڑوسی شخص کی تلاش میں

Loading...

مردوں کو عورتوں سے صرف سیکس چاہئے، اس ذہنیت کو بڑھائیں گے سیکس روبوٹس

Loading...