شمالی کشمیر میں اسلحہ وگولہ بارود کے ساتھ لشکر طیبہ کا دہشت گرد گرفتار، پوچھ گچھ جاری

سیکورٹی فورسز نے جمعرات کو شمالی ضلع بارہمولہ کے ایپل ٹاون سوپور میں ایک لشکر طیبہ دہشت گرد کو کچھ اسلحہ وگولہ بارود کے ساتھ گرفتارکرلیا۔

Aug 10, 2017 07:25 PM IST | Updated on: Aug 10, 2017 07:25 PM IST
شمالی کشمیر میں اسلحہ وگولہ بارود کے ساتھ لشکر طیبہ کا دہشت گرد گرفتار، پوچھ گچھ جاری

file photo: PTI

سری نگر: سیکورٹی فورسز نے جمعرات کو شمالی ضلع بارہمولہ کے ایپل ٹاون سوپور میں ایک لشکر طیبہ دہشت گرد کو کچھ اسلحہ وگولہ بارود کے ساتھ گرفتارکرلیا۔ گرفتار شدہ دہشت گرد کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ اس نے حال ہی میں دہشت گردوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔

ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کی نقل وحرکت سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر سوپور پولیس، فورج کی 52 راشٹریہ رائفلز اور 177 بٹالین سی آر پی ایف نے جمعرات کو سیر امرگڈھ روڑ نزدیک ریلوے کراسنگ سیر سوپور میں ایک مشترکہ ناکہ بٹھایا۔ انہوں نے بتایا ’ناکہ سے ایک مشتبہ شخص فرار ہوکر نزدیکی باغات کی جانب بھاگ گیا۔ تاہم پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقہ کو محاصرے میں لیکر مذکورہ شخص کو دبوچ لیا‘۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ گرفتار شدہ دہشت گرد کی شناخت اشفاق احمد کھنہ ولد محمد شفیع کھنہ ساکنہ جامع قدیم سوپور کے بطور کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد کے قبضے سے ایک پستول، پستول کی دو میگزینیں، تین راؤنڈ اور چار یو بی جی ایل گرینیڈ برآمد کئے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دہشت گرد کی گرفتاری کے سلسلے میں پولیس تھانہ تارزو میں ایک ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

Loading...

Loading...