سن رسیدہ اور بے سہارا ادیبوں اور شاعروں کے لئے شروع کی گئی ما ہانہ پنشن

الہ آباد : اردو اور انگریزی ادب میں یکساں قدرت رکھنے والے معروف شاعر فاروق جنوں کی یاد میں الہ آباد میں تہنیتی جلسہ کا اہتمام کیا گیا۔ فاروق جنوں کی وفات 1990 میں ہوئی تھی ۔فاروق جنوں نے قر آن مجید اور لائٹ آف ایشیا جیسی کتابوں کا منظوم ترجمہ کیا تھا ۔

Feb 01, 2016 09:38 PM IST | Updated on: Feb 01, 2016 09:38 PM IST
سن رسیدہ اور بے سہارا ادیبوں اور شاعروں کے لئے شروع کی گئی ما ہانہ پنشن

الہ آباد : اردو اور انگریزی ادب میں یکساں قدرت رکھنے والے معروف شاعر فاروق جنوں کی یاد میں الہ آباد میں تہنیتی جلسہ کا اہتمام کیا گیا۔ فاروق جنوں کی وفات 1990 میں ہوئی تھی ۔فاروق جنوں نے قر آن مجید اور لائٹ آف ایشیا جیسی کتابوں کا منظوم ترجمہ کیا تھا ۔

ادبی تنظیم فاروق جنوں فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقد ہ اس جلسے میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے قانونی مشیر اور معروف شاعر ایم اے قدیر اور مشہور ترقی پسند ناقد پروفیسر سید محمد عقیل رضوی کو ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں خصوصی آوارڈ سے نوازا گیا۔

نیز جلسے میں بزرگ اور بے سہارا شاعروں اور ادیبوں کے لئے ماہانہ پیشن کی بھی شروعات کی گئی ۔

Loading...

Loading...