"اسمبلی میں سی ایم یوگی نے کہا:"مجھے ہندو ہونے پر فخر ہے،'عید'نہیں منا پاؤں گا

۔یوپی کے سی ایم وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو یوپی اسمبلی میں گورنر کے خطاب پر تقریر کی۔اس دوران سی ایم نے کہا کہ 'ہندو ہونے پر فخر محسوس ہونا کوئی بری بات نہیں ہے۔

Mar 06, 2018 09:37 PM IST | Updated on: Mar 06, 2018 09:37 PM IST

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ

یوپی۔یوپی کے سی ایم وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو یوپی اسمبلی میں گورنر کے خطاب پر تقریر کی۔اس دوران سی ایم نے کہا کہ 'ہندو ہونے پر فخر محسوس ہونا کوئی بری بات نہیں ہے۔یوگی نے کہا میں ایک ہندو ہوں ۔میں عید نہیں مناؤں گااور مجھے اس پر فخر ہے"۔

اسمبلی میں گورنر کے خطاب پر شکریہ کی تجویز کی بحث کے جواب میں یوگی نے کہا "مجھ سے ایک صحافی نے پوچھا تھا کہ آپ نے دوالی اجودھیا میں منائی ،ہولی متھرا میں منائی،عید کہاں منائیں گے۔میں نے کہا کہ میں عید نہیں منا پاؤں گا۔میں اپنی ثقافت اور روایت کے طور پر عید کو نہیں مانتا۔لیکن امن کے ساتھ کوئی عید منائے گا تو حکومت ساتھ دے گی اور سکورٹی بھی دے گی"۔

سی ایم یوگی نے کہا کہ بی جے پی جو اندر ہے وہی باہر ہے۔وہ بناوٹی پن نہیں دکھاتی۔

Loading...

Loading...