پلوامہ شہیدوں کو یاد کرتے ہوئے رو دئے یوگی آدتیہ ناتھ

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پلوامہ کے شہیدوں کو یاد کر لکھنئو کی ایک تقریب میں جذباتی ہوگئے اور آنکھوں سے آنسو نکل آئے

Feb 22, 2019 11:08 PM IST | Updated on: Feb 23, 2019 03:52 PM IST
پلوامہ شہیدوں کو یاد کرتے ہوئے رو دئے  یوگی آدتیہ ناتھ

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پلوامہ کے شہیدوں کو یاد کر لکھنئو کی ایک تقریب میں جذباتی ہوگئے اور آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔ دراصل ’من کی بات‘ پروگرام کے دوران جب نوجوانوں نے پلوامہ دہشت گردانہ حملے کو لے کر سوال پوچھا تو جواب دیتے وقت وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ رو دئے۔

تقریب کے دوران ایک نوجوان نے پوچھا کہ پلوامہ جیسے دہشت گردانہ حملوں کو ہمیشہ کے لئے روکنے کے لئے حکومت کا کیا منصوبہ ہے؟ اس پر جواب دیتے ہوئے وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ جس طرح چراغ بجھنے سے پہلے تیزی سے جلتا ہے، کچھ ایسا ہی حال اس وقت دہشت گردوں کا بھی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے ’من کی بات‘ تقریب کی طرز پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کے روز ’نوجوانوں کے من کی بات‘ پروگرام کی شروعات کی۔ نوجوانوں کے من کی بات لکھنؤ میں ایک کالج کی کیمپس کے رام پرساد بسمل آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ پروگرام کی شروعات وزیر اعلی یوگی نے آڈیٹوریم میں موجود طلباء کو خطاب کیا۔

Loading...

انہوں نے طلباء  سے اپیل کی کہ اگر ملک کو آگے لے جانا ہے تو ایک بار پھر مرکز میں مودی حکومت ضروری ہے۔ اسلئے سبھی نوجوان اس بار وزیر اعظم مودی کو ووٹ دے کر جیتائیں اور انہیں دوبارہ وزیر اعظم بنائیں۔

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com