یوم عاشورہ کو لے کر مستعد ہوئی اترپردیش پولیس ، یوگی حکومت نے جاری کیا یہ فرمان

اترپردیش کے محکمہ داخلہ نے ریاست کے سبھی آئی جی ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو یوم عاشورہ کے پیش نظر سخت چوکسی برتنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

Sep 09, 2018 09:34 PM IST | Updated on: Sep 09, 2018 09:34 PM IST
یوم عاشورہ کو لے کر مستعد ہوئی اترپردیش پولیس ، یوگی حکومت نے جاری کیا یہ فرمان

علامتی تصویر

اترپردیش کے محکمہ داخلہ نے ریاست کے سبھی آئی جی ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو یوم عاشورہ کے پیش نظر سخت چوکسی برتنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ کسی بھی حال میں فرقہ وارانہ ہم ہنگی برقرار رکھنے کیلئے کہا گیا ہے۔ ریاست کے چیف سکریٹری داخلہ اروند کمار کے ذریعہ جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ افسر اضلاع میں ممکنہ چھوٹے واقعات کو روکیں ، اگر کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو ایسی کارروائی کی جائے کہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یوم عاشورہ کے موقع پر ریاست میں سخت چوکسی برتی جائے ۔

علاوہ ازیں ریاست میں بہتر لا اینڈ آرڈر کیلئے غیر سماجی عناصر اور زمین مافیا کے خلاف مہم چلاکر سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں سرکاری اور پرائیویٹ املاک پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی پہلے سے تشکیل دی گئی زمین مافیا مخالف ٹاسک فورس سے کرائی جائے۔

اروند کمار نے کہا کہ سینئر افسران چھوٹے سے چھوٹے واقعہ کو بھی نظر انداز نہ کریں۔ ایسے معاملات کو مزید بگڑنے سے روکنے کیلئے فورا کارروائی کریں۔ افسران اپنے اطلاعاتی نظام کو مزید مضبوط کریں ۔

Loading...

Loading...