ایس پی اور بی ایس پی میں سیٹوں کی تقسیم ، آر ایل ڈی کو ملی تین سیٹیں ، یہاں دیکھیں پوری فہرست

لوک سبھا انتخابات کیلئے اترپردیش میں ہوئے ایس پی - بی ایس پی اتحاد کے تحت لوک سبھا سیٹوں کی تقسیم ہوگئی ہے ۔ طے شدہ فارمولہ کے مطابق 37 سیٹوں پر ایس پی اور 38 سیٹوں پر بی ایس پی الیکشن لڑے گی ۔

Feb 21, 2019 04:48 PM IST | Updated on: Feb 21, 2019 04:49 PM IST
ایس پی اور بی ایس پی میں سیٹوں کی تقسیم ، آر ایل ڈی کو ملی تین سیٹیں ، یہاں دیکھیں پوری فہرست

ایس پی اور بی ایس پی میں سیٹوں کی تقسیم ، آر ایل ڈی کو ملی تین سیٹیں ، یہاں دیکھیں پوری فہرست

لوک سبھا انتخابات کیلئے اترپردیش میں ہوئے ایس پی - بی ایس پی اتحاد کے تحت لوک سبھا سیٹوں کی تقسیم ہوگئی ہے ۔ طے شدہ فارمولہ کے مطابق 37 سیٹوں پر ایس پی اور 38 سیٹوں پر بی ایس پی الیکشن لڑے گی ۔ ایس پی نے اپنے کوٹے سے ایک سیٹ آر ایل ڈی کو دی ہے ۔ ایس پی اور بی ایس پی کی طرف سے جمعرات کو جاری کی گئی فہرست میں ایس پی صدر اکھلیش یادو اور بی ایس پی سپریمو مایا وتی کے دستخط ہیں ۔

فہرست کے مطابق مغربی یوپی ، اودھ ، بندیل کھنڈ او رپروانچل میں ایس پی کو سیٹیں حاصل ہوئی ہیں ۔ کیرانہ ، مرادآباد ، رامپور ، سنبھل ، غازی آباد ، ہاتھرس ، فیروز آباد ، مین پوری ، ایٹہ ، بدایوں ، بریلی ، پیلی بھیت ، کھیری ، ہردوئی ، اناو ، لکھنو ، اٹاوہ ، قنوج ، کانپور ، جھانسی ، باندہ ، کوشامبی ، پھولپور ، الہ آباد ، بارہ بنکی ، فیض آباد ، بہرائچ ، گونڈا ، مہاراج گنج ، گورکھپور ، کشی نگر ، اعظم گڑھ ، بلیا ، چندولی ، وارانسی ، مرزا پور اور رابرٹس گنج سیٹ سے ایس پی کے امیدووار الیکشن لڑیں گے ۔

بی ایس پی کو ملی سیٹیں

سہارنپور ، بجنور ، نگینہ ، امروہہ ، میرٹھ ، گوتم بدھ نگر ، بلند شہر ، علی گڑھ ، آگرہ ، فتح پور سیکری ، آنولہ ، شاہجہاں پور ، دھورہری ، سیتاپور ، مشرکھ ، موہن لال گنج ، سلطان پور ، پرتاپ گڑھ ، فرخ آباد ، اکبر پور ، جالون ، ہمیر پور ، فتح پور ، امبیڈکر نگر ، کیسرگنج ، شراوستی ، ڈومریا گنج ، بستی ، سنت کبیر نگر ، دیوریا ، بانس گاوں ، لال گنج ، گھوسی ، سلیم پور ، جونپور ، مچھلی شہر ، غازی پور ، بھدوہی ۔

آر ایل ڈی کو ملی سیٹیں

اتحاد میں آر ایل ڈی کے کھاتے میں متھرا ، مظفر نگر اور باغپت کی سیٹیں آئی ہیں ۔ ایس پی نے اپنے کوٹے سے ایک سیٹ آر ایل ڈی کو دی ہے ۔ اس سے قبل جمعرات کو جینت چودھری نے بھی کانگریس سے اتحاد کی خبروں کو خارج کردیا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ آر ایل ڈی ایس پی اور بی ایس پی اتحاد کے ساتھ الیکشن لڑے گی ۔

Loading...