یوپی کی حکومت نے اب الہ آباد کا نام بدل کر " پرياگ راج " کر دیا

سی ایم یوگی نے گزشتہ ہفتہ سنتوں کےمطالبہ پر الہ آباد کا نام ’پرياگ راج‘ کئے جانے کا اعلان کیا تھا۔ اس نام پر منگل کو کابینہ نے مہر لگا دی۔

Oct 16, 2018 03:24 PM IST | Updated on: Oct 16, 2018 03:26 PM IST
یوپی  کی حکومت نے اب الہ آباد کا نام بدل کر

یوپی  کی حکومت نے آج الہ آباد کا نام بدل کر پرياگ راج کر دیا ۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں منگل کو یہاں ہونے والی کابینہ کی میٹنگ میں الہ آباد کا نام بدل کر ’پرياگ راج‘ کئے جانے کی تجویز کو منظوری دے دی۔

سی ایم یوگی نے گزشتہ ہفتہ سنتوں کےمطالبہ پر الہ آباد کا نام ’پرياگ راج‘ کئے جانے کا اعلان کیا تھا۔ اس نام پر منگل کو کابینہ نے مہر لگا دی۔

Loading...

وزیر صحت سدھارتھ ناتھ سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ الہ آباد کا نام بدل کر پرياگ راج کرنے سے متعلق تجویز کو کابینہ نے منظوری دے دی ہے جس کے بعد الہ آباد کو اب پرياگ راج کے نام سے جانا جائے گا۔نئے نام سے متعلق کارروائیوں کو جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا۔

قابل غور ہے کہ حال ہی میں الہ آباد میں ہونے والی ’ کمبھ مارگ درشک منڈل‘ کی میٹنگ میں بھی یہ مسئلہ اٹھا تھا۔ الہ آباد کا نام پرياگ راج کئے جانے کا مطالبہ عرصے سے کیا جارتھا۔

گورنر رام نائک نے بھی نام تبدیل کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ پیر کو ہی حکومت نے یہ تجویز تیار کر لی تھی۔

Loading...