اٹل بہاری واجپئی کے لئے دعاوں کا سلسلہ جاری، مدرسے میں بچوں نے مانگی دعا

اٹل بہاری واجپئی کی اچھی صحت کے لئے حکمراں پارٹی اور اپوزیشن کے علاوہ ملک بھر کے لوگ دعا کر رہے ہیں۔

Aug 16, 2018 01:41 PM IST | Updated on: Aug 16, 2018 02:21 PM IST
اٹل بہاری واجپئی کے لئے دعاوں کا سلسلہ جاری، مدرسے میں بچوں نے مانگی دعا

اٹل بہاری واجپئی کے لئے دعاوں کا سلسلہ جاری، مدرسے میں بچوں نے مانگی دعا

ہندوستان کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی حالت انتہائی نازک بنی ہوئی ہے۔ انہیں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں مکمل لائف سپورٹ پر رکھا گیا ہے۔ ایمس کی طرف سے جاری طبی بلیٹن میں اٹل جی کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ 93 سالہ اٹل بہاری واجپئی تقریبا 9 ہفتوں سے ایمس میں بھرتی ہیں۔ گردوں کے انفیکشن اور کچھ دیگر پریشانیوں کی وجہ سے اٹل جی کو ایمس میں بھرتی کرایا گیا تھا۔

اٹل بہاری واجپئی کی اچھی صحت کے لئے حکمراں پارٹی اور اپوزیشن کے علاوہ ملک بھر کے لوگ دعا کر رہے ہیں۔ اٹل بہاری واجپئی کے جلد صحت یاب ہونے کے لئے ملک بھر میں دعا مانگی جا رہی ہے۔ اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع میں بھی لوگ اٹل بہاری واجپئی کی صحت کے لئے پوجا پاٹھ کر رہے ہیں۔ واجپئی کی صحت کو لے کر مدرسہ عربیہ حلفی العلوم میں بھی مولانا اور وہاں زیر تعلیم بچوں نے بھی دعا مانگی۔ مدرسہ میں سارے بچے اپنے ساتھ اٹل جی کی تصویر کو لے کر ان کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کر رہے ہیں۔

Loading...

مدرسہ میں پڑھانے والے مولانا فخرالدین کے مطابق، اٹل جی ہم سب کے لئے بیحد عزیز تھے۔ اٹل جی ان دنوں کافی بیمار چل رہے ہیں اور اسپتال میں بھرتی ہیں۔ مولانا نے بتایا کہ ہم نے سبھی بچوں کے ساتھ مل کر ان کے صحت یاب ہونے کی دعا مانگی ہے۔

 

Loading...